تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 751 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 751

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم حضور نے فرمایا کہ خلاصہ خطاب فرمودہ 09 نومبر 1980ء اللہ تعالیٰ نے مہدی کو صرف چودھویں صدی کا امام وخلیفہ ہی نہیں بنایا بلکہ آخری ہزار سال کے لئے امام آخر الزمان بنا کر بھیجا ہے۔حضور نے لوگوں کو مخاطب کر کے فرمایا کہ ایک دن آتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے تمہارے اور رتمہاری نسلوں کے دل مہدی کے لئے جیت لئے جائیں گے۔اور اگر تم اس وقت نہ ہوئے تو تمہاری اولادیں ہوں گی ، جو مانیں گی۔حضور رحمہ اللہ نے مہدی کے مقام کے بارے میں فرمایا:۔” مہدی کا مقام ایک تو اس وجہ سے بہت عظمت رکھتا ہے کہ امت محمدیہ کے کروڑہا افراد میں سے صرف اور صرف مہدی کے لئے اللہ تعالیٰ نے وہ پیار ہے، جو کسی اور کو نہیں ملا۔دوسرے مہدی کا یہ مقام ہے کہ وہ دین، جو تمام قوموں کی طرف بھیجا گیا تھا۔اس کا کامل اور مکمل غلبہ قرآنی آیت لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ کے مطابق مہدی کے وقت میں ہونا ہے۔اور امت محمدیہ کے تمام مفسرین اس پر متفق ہیں کہ آیت قرآنی میں جس عالمگیر غلبہ اسلام کا ذکر ہے، وہ مہدی کے زمانہ میں ہونا مقدر ہے“۔حضور نے بتایا کہ ایک حدیث میں یہ بھی آیا ہے کہ اندلس میں اسلام کا غلبہ آنے کے بعد ایک بار یہ علاقہ مفتوح ہو جائے گا اور بڑی تباہی آئے گی۔پھر مغرب کی طرف سے مہدی وہاں پہنچے گا اور مہدی کا آنا، اس عالمگیر اسلامی انقلاب کی ابتدا ہوگی“۔حضور نے فرمایا:۔احادیث میں یہ بات بڑے تواتر سے اور بار بار آئی ہے کہ مسیح محمدی اور اس کے اصحاب کو آگ سے بچایا جائے گا۔حضور رحمہ اللہ نے آئمہ اسلام کے متعدد حوالہ جات پڑھ کر سنائے ، جن میں مہدی کی آمد اور اس کے بلند مقام کا ذکر ہے۔اور بتایا گیا ہے کہ مہدی کے وقت میں دنیا اسلام کے نور سے پوری طرح بھر جائے گی۔اس کے ماننے والوں کی زبر دست کثرت ہوگی اور یہ غلبہ قیامت تک جاری رہے گا۔حضور نے فرمایا کہ 751