تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 749 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 749

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خلاصہ خطاب فرمودہ 09 نومبر 1980ء پندرھویں صدی میں انسانوں کو خدا بنانے کا زمانہ ختم ہو جائے گا خطاب فرمودہ 09 نومبر 1980 ء بر موقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ حضور رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ” میری روحانی نگاہ دیکھ رہی ہے کہ اسلام کا دشمن بت پرست شرک چھوڑ دے گا، پجاری کے ہاتھ سے بتوں کو توڑ دیا جائے گا۔اور وہ کروڑوں سینے، جن میں شرک کی ظلمت بھری ہوئی ہے، وہ شرک سے خالی ہو کر خدا اور محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے نور سے بھر جائیں گئے۔حضور نے فرمایا کہ ہتھیاروں کی نہ ہمیں ضرورت ہے اور نہ اسلام کو۔اسلام اپنے نور حسن اور قوت احسان کے ساتھ ان کے دلوں کو خدا تعالیٰ اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیتے گا۔اور انسانوں میں مردوں کی پرستش، قبروں کی پرستش اور پیر پرستی اس صدی میں ختم ہو جائے گی“۔حضور نے پر جلال الفاظ میں فرمایا کہ پندرھویں صدی میں انسانوں کو خدا بنانے کا زمانہ ختم ہو جائے گا۔اور تثلیث نے جس شدت سے ہماری فضا کو تثلیث تثلیث کی صوتی لہروں سے معمور کیا ہے، اس سے کہیں زیادہ شدت کے ساتھ احد احد کی صدائیں گونجنے لگیں گی۔فرمایا:۔" تثلیث کی ان آوازوں کو خاموش کرنے کے لئے تو ایک بلال کافی ہے۔اور خدا تعالیٰ جماعت احمدیہ کو لاکھوں ایسے سینے دے گا ، جن میں بلال کے دل دھڑک رہے ہوں گے۔مزید فرمایا کہ پندرھویں صدی میں وہ قو میں، جو یہ کہتی ہیں کہ وہ نعوذ باللہ زمین سے خدا کا نام اور آسمانوں سے اس کا وجود مٹادیں گے، ان کی اس ذہنیت کو مٹادیا جائے گا۔اور اگر وہ اپنے ہی ہاتھ سے پیدا کردہ موت کے سامانوں کے ذریعہ سے آگ سے نہ جل گئے تو انہیں اسلام کے خدا اورمحمد صلی اللہ علیہ وسلم کے معبود حقیقی کی طرف رجوع کرنا پڑے گا“۔749