تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 748
خلاصہ خطاب فرمودہ 08 نومبر 1980ء حضور نے فرمایا کہ تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم - اس کی تعبیر ی تھی کہ اب دنیا میں توحید الہی کے قائم ہونے کا وقت آ گیا ہے“۔اس پس منظر میں حضور نے فرمایا کہ 98 سال قبل 1882 ء میں حضرت اقدس بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کو الہامات ہوئے۔ان الہامات میں ایک طویل الہام کا آخری حصہ لا الہ الا اللہ تھا۔اس کے بعد الہام تھا کہ فاکتب اسے لکھ رکھو اور اسے طبع کرواؤ اور پھر ساری زمین میں شائع کردو۔حضور نے فرمایا کہ اب زمانہ آ گیا ہے کہ اس الہام پر عمل کیا جائے۔چنانچہ جماعت احمد یہ ساری دنیا میں نیز مرکز سلسلہ سے لا الہ الا اللہ طبع کروا کر ساری دنیا میں پھیلائے گی“۔748 (مطبوعه روزنامه الفضل 23 نومبر 1980ء)