تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 747 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 747

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم حضور نے فرمایا کہ خلاصہ خطاب فرمودہ 08 نومبر 1980ء ”جب ہم غرناطہ سے قرطبہ جارہے تھے تو ایک گاؤں کا نام ” القلعة “ لکھا نظر آیا۔خیال آیا کہ یہ ضرور کوئی قلعہ ہوگا۔وہاں پہنچے تو پتہ چلا کہ گاؤں کے پاس ایک اونچے سے ٹیلے پر مسلمانوں نے ایک قلعہ بنایا تھا، جو کہ اب ٹوٹ پھوٹ چکا ہے۔حضور نے فرمایا کہ میں نے کرم الہی ظفر صاحب مبلغ انچارج پین کوکہا کہ وہ میر کو کہیں کہ یہ قلعہ میں دے دیں ، ہم اس کو ٹھیک ٹھاک کر دیں گے۔حضور نے بتایا کہ ” جب میں لنڈن واپس آ گیا تو کرم الہی ظفر صاحب نے اطلاع دی کہ میر ایسا کرنے کو تیار ہے۔حضور نے فرمایا کہ یا تو ہمیں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دیتے تھے اور یا اب یہ انقلاب آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے افضال بارش کی طرح نازل ہورہے ہیں“۔حضور نے فرمایا کہ ” احادیث میں آیا ہے کہ اندلس کو دو دفعہ فتح کیا جائے گا۔جس طرح قسطنطنیہ کے بارہ میں ہے کہ اسے دو دفعہ فتح کیا جائے گا۔ایک دفعہ تلوار سے اور دوسری دفعہ جو براہین سے۔اور اندلس میں بھی ایسا ہی ہوگا۔حضور نے نہایت جلال سے فرمایا کہ اب ساری پیشگوئیاں پوری ہونے کا وقت آگیا ہے۔اس سے پہلے حضور نے اپنے خطاب کے آغاز میں فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی یہ عجیب شان ہے کہ 1882ء میں حضرت اقدس بانی سلسلہ احمدیہ کو ایک ایسا الہام ہوا، جس کے پورا ہونے کے سامان نہیں تھے۔اس وقت حضور نے اپنا کشف یاد دلایا، جس کے بارے میں حضور پہلے بھی بیان فرما چکے ہیں کہ آپ نے دیکھا کہ ساری کائنات لا الہ الا اللہ اور سیاری کا ئنات سمندر کی انگوری رنگ کی لہروں کی طرح پر لہر در لہر آگے بڑھتی اور لا الہ الا اللہ کا ورد کرتی جارہی ہے۔اس انگوری رنگ کی لہروں کے اوپر سفید چمکدار حصے تھے، جو کہ لا الہ الا اللہ" کی صوتی لہریں تھیں۔747