تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 742
خطاب فرمودہ 07 نومبر 1980ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم دعاؤں کو سننے والا، رحمت کے سامان پیدا کرنے والا، جو انہونی چیز ہے، اسے بنا دینے والا، جو وعدے ہیں، وہ ہماری زندگیوں میں پورے کرنے والا ہے۔اور بڑا ہی عظیم ہے، اور بڑا ہی عظیم ہے انسانوں میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، جس کے لئے ، جس کے طفیل اس کائنات کو پیدا کیا، جس کی روحانی قوت، جس کی قوت قدسیہ ہر جگہ پھیلی نظر آتی ہے ہمیں۔جس کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں ہمیں وہ ملا، جسے ہم نے محمد کے قدموں میں بیٹھے پایا ،مہدی علیہ السلام۔(نعرے) چودہویں صدی نے ، چودہویں صدی نے ہمیں خد ا ملا دیا، چودہویں صدی نے ہم پر محمد کا حسن ظاہر کر دیا، چودہویں صدی نے قرآن کی عظمتیں واضح کر دیں، چودہویں صدی نے مہدی ہمیں دیا۔وہ ساری کمزوریاں تیری اے چودہویں صدی! آج ہم نے معاف کیں اور تیری عظمتوں کو ہماری نسلیں بھی یادرکھیں گی۔خدا تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا کرے۔آمین۔( مطبوع مشعل راه جلد دوم صفحہ 5397532 بحوالہ سید نا ناصر نمبر ماہنامہ خالد اپریل مئی 1983 ء ) 742