تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 739 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 739

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطاب فرمودہ 07 نومبر 1980ء ایجادات کی ہیں، ان سب کا ذکر قرآن کریم نے یہ کہہ کے کیا کہ یہ اسلام کی خاطر ہوگا۔آخری زمانہ میں برکات اسلام پھیلانے کے لئے یہ ساری چیزیں ہوں گی۔ایسی ایسی سواریاں نکل آئیں گی۔ایک حدیث میں یہ بھی ہے کہ ایسی سواری ہوگی، جس کے پیٹ میں روشنی ہوگی۔کسی زمانہ میں پادری مذاق بھی اڑا تارہا اور آج اسلام ان کا مذاق اڑاتا ہے، خاموشی کے ساتھ۔ہوائی جہاز، پیٹ میں روشنی۔ریل، پیٹ میں روشنی۔بعض نادان سمجھتے تھے کہ کوئی گدھا ایسا بن جائے گا، جس کے پیٹ میں روشنی ہوگی اور ان کو بیچ میں بٹھا دیا جائے گا، پیٹ کے۔اب سمندری جہاز ، ہوائی جہاز ، ریل ، موٹر ، موٹر کے اندر بھی سوچ (Switch) لگا ہوا ہوتا ہے۔ضرورت پڑے، آپ روشنی کر لیتے ہیں اندر۔لیکن ہوائی جہاز کے اندر تو اتنی روشنی ہوتی ہے، جیسے دن چڑھا ہو۔اسی طرح ریل کا حال ہے۔ہمارے ملک کی نہیں۔پتہ نہیں یہاں تو فیوز ہو جاتے ہوں گے وہاں بھی۔لیکن امریکہ وغیرہ Conetinent ( کانٹینیٹ ) وغیرہ اتنی روشن ہوتی ہے، آپ آرام سے پڑھ سکتے ہیں۔تو یہ پیشگوئی یہی تھیں ناں کہ میں کہتا ہوں، یہ بتارہی تھی کہ مہدی کے زمانہ میں اسلام کے متعلق جو شخص علم حاصل کرنا چاہتا ہے، جب وہ ریل میں سفر کر رہا ہو گا ، اس کا وقت ضائع نہیں ہوگا۔وہاں بھی وہ اسلام کے متعلق ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سوانح کے متعلق کتب آسانی سے پڑھ سکے گا۔ورنہ تو مسافر کا وقت ضائع ہو جائے۔دریاؤں کے پھاڑنے کی پیشگوئی ، نیز زمین و آسمان کے متعلق پیش گوئیاں ہیں۔اس چودہویں صدی میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کو ہر آن محسوس کیا۔( نعرے) پھر چودہویں صدی نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کو اس طرح ظاہر کیا کہ آپ کی پیشگوئی کے مطابق مقررہ دن اور رات میں چاند اور سورج کو گرہن لگا۔نہ ایک دفعہ بلکہ دو دفعہ، یکے بعد دیگرے۔پہلے ایک سال میں ایک خطہ ارض پر اور دوسرے سال میں دوسرے خطہ ارض پر۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام اس پیشگوئی کے متعلق فرماتے ہیں:۔صحیح دارقطنی میں یہ ایک حدیث ہے کہ امام محمد باقر فرماتے ہیں:۔ان لمهدينا ايتين لم تكونا منذ خلق السماوات الارض ينكسف القمر لاول ليلة من رمضان و تنكسف الشمس في النصف منه 739