تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 731
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطاب فرمودہ 02 نومبر 1980ء ہے اور کیا حاصل ہو رہا ہے؟ دنیاوی لحاظ سے عقل مند لوگ ہیں۔یہ ان کا حق ہے کہ یہ پوچھیں۔میں کھل کے بات کرتا ہوں۔میں تو خدا کا ایک عاجز بندہ ہوں، کوئی چیز چھپا کر نہیں رکھتا۔میرے لیے دنیاوی مصلحت کوئی نہیں۔میرے لیے سچ بولنا ایک ہی مصلحت ہے۔کھل کے کہتا ہوں کہ دیکھو، اگر ہم تمہارے سامنے کوئی ایسی چیز پیش کریں، جو اس سے اچھی ہو، جو تمہارے پاس موجود ہے، تم لے لو گے، اسے۔عقل کا یہ تقاضا ہے۔لیکن اگر ہم تمہیں کنونس (Convince) نہ کر سکیں ، اگر ہم تمہیں باور نہ کروا سکیں کہ جو ہم پیش کر رہے ہیں، وہ بہتر ہے، اس چیز سے، جو تمہارے پاس ہے۔تو تم نہیں لو گے۔لیکن اگر باور کروانے میں ہم کامیاب ہو جائیں تو ہو ہی نہیں سکتا کہ تم نہ ہو تم چھوڑ دو گے، اس کو ، جو تمہارے پاس ہے۔کیونکہ تم قائل ہو گئے ، اس بات کے کہ جو تمہارے پاس ہے، وہ اچھی نہیں۔جو ہم دے رہے ہیں ، وہ اچھی ہے۔اور میں نے اس دفعہ تحدی سے ان کو کہا کہ دیکھو تم نے سائنس میں بڑی ترقی کی۔اور ایک پہلو یہ ہے کہ تم نے ایٹم بم اور ہائیڈ روجن بم اور دوسرے مہلک ہتھیاروں کے پہاڑ جمع کر لیے۔صرف یہی نہیں۔تم نے ایسے مسائل پیدا کر لئے اپنی زندگی میں اور وہ بھی بڑھتے چلے جارہے ہیں، جن مسائل کاحل تمہارے پاس نہیں۔THE PROBLEMS YOU HAVENT GOT THE SOLUTION OF وہ PILE UP کر لیے ہیں۔اور پہاڑ بن رہے ہیں، ایسے مسائل کے۔اور میں تمہیں بتا تا ہوں، ایک دن عنقریب آنے والا ہے، جب یہ مسائل اتنے بڑھ جائیں گے، جن کا حل تمہارے پاس نہیں ہو گا کہ تم مجبور ہو جاؤ گے ادھر ادھر دیکھنے کے لئے۔وہ دن، اسلام کا دن ہے۔اسلام آئے گا، تمہارے پاس اور کہے گا، تمہارے ہر مسئلے کو میں حل کرتا ہوں۔تم مجبور ہو جاؤ گے، اسلام کو ماننے تمہیں آنا پڑے گا ، اسلام کی طرف۔ایک شخص نے پوچھا ، آپ جو کہتے ہیں ساری دنیا محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جائے گی تو اگر جنگ ہو گئی ایک اور ، یعنی THIRD WORLD WAR تو جو مر جائیں گے، وہ تو جمع نہیں ہوں گے۔میں نے کہا، میں نے یہ نہیں کہا کہ جو مردے ہیں ، وہ بھی جمع ہو جائیں گے۔جن کو تم ماردو گے، وہ تو تم نے ماردیے۔میں تو یہ کہ رہا ہوں کہ وہ وقت آنے والا ہے کہ زندوں کی ننانوے فیصد اکثریت جو ہے، وہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جائے گی۔(نعرے) آج کے زمانے کی یہ ایک حقیقت ہے، جو میں نے ان کے سامنے رکھ دی۔لیکن اس حقیقت کی تفاصیل بیان کرنا، یہ جماعت احمدیہ کا کام ہے۔اس حقیقت کے مطابق اپنی زندگیوں کو بطور نمونہ ان کے 731