تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 732
خطاب فرمودہ 02 نومبر 1980ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم سامنے پیش کرنا، یہ آپ میں سے ہر خاندان کا کام ہے۔اس واسطے عہد کرو آج کہ ہم دنیا کی لالچ میں خدا کی طرف پیٹھ کر کے اپنی زندگیاں نہیں گزاریں گے۔ہم دنیا کی خاطر کسی اور کا دامن نہیں پکڑیں گے، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دامن کو چھوڑ کے۔ہم خدا تعالیٰ کی رحمت کی بھیک مانگتے ہوئے اپنی زندگی گزاریں گے۔ہمارے ہاتھ میں ہمیشہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا دامن مضبوطی سے پکڑا ر ہے گا۔اور انشاء اللہ دنیا کی کوئی طاقت اس دامن کو ہم سے چھڑا نہیں سکے گی، جو مرضی کرلے دنیا۔انشاء اللہ۔اور آپ بھی عہد کریں اور اپنے بچوں کو دین سکھائیں۔بہت سے منصوبے میں نے بنائے ہیں، ان پر عمل کریں۔قرآن کریم کا منصوبہ ہے۔خدا تعالیٰ کی صفات کے جلوے اس مادی دنیا میں ہیں، وہ بھی آیات اللہ ہیں، قرآن کریم کی اصطلاح میں علمی میدان میں آگے بڑھو، آگے بڑھو، آگے بڑھو۔یہاں تک کہ دنیا اس بات کی بھی قائل ہو جائے (جس طرح سپین نے ان کو قائل کیا تھا ایک وقت میں ) کہ ہر میدان میں احمدی مسلمان ہم سے آگے نکل گیا اور ہم مجبور ہو گئے ہیں، اس سے سیکھنے ، اس سے بھیک مانگنے پر اللہ تعالیٰ وہ دن جلد لائے۔آمین۔( مطبوعه روزنامه الفضل 24 دسمبر 1980 ء جلسہ سالانہ نمبر ) 732