تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 730
خطاب فرمودہ 02 نومبر 1980ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم ہیں، جی ہمیں خواب آئی بچی۔کیا خواب آئی چی؟ جی بھینس کے بچہ ہونے والا تھا اور خدا نے ہمیں خواب دکھائی کہ کٹی ہوئے گی۔تے ویہہ (20) دن بعد کٹی ہوگئی۔چھوٹی سی بات ہے۔لیکن خدا تعالیٰ نے اس بچے کے ساتھ بچے کی زبان میں بات کرنی ہے۔اس بچے کے ساتھ ابن خلدون کے فلسفے میں گفتگو نہیں کرے گا، اللہ تعالیٰ۔بچہ سمجھ ہی نہیں سکتا۔تو خدا تعالیٰ نے پہلے دن بچپن میں یہ سبق دینا ہے کہ میں ہوں اور علام الغیوب ہوں اور طاقتوں والا ہوں اور وہ اس کو تربیت دیتا ہے۔آپ لوگ تو تربیت میں سست ہو گئے۔خدا تعالیٰ تو سست نہیں ہوا۔وہ ہماری جماعت کی تربیت کرتا چلا جاتا ہے۔بعض باتیں انصار اللہ کے متعلق ہیں۔انصار اللہ کی ذمہ داریاں ہیں، زیادہ۔یعنی خاندان ہے، شادی ہوئی ہوئی ہے، بیوی ہے، بچے ہیں، اکثر یہاں وہی بیٹھے ہوں گے، قرآن کریم نے کہا ہے:۔قُوا أَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا (التحریم 07) پہلی ذمہ داری انسان پر اس کے نفس کی ہے۔اور دوسرے نمبر پر اس پر اس کے خاندان کی ہے۔خدا کہتا ہے، خود اپنے نفسوں کو اور اپنے خاندانوں کو خدا تعالیٰ کے غضب سے بچانے کی کوشش کرو۔اور قرآن کریم نے اللہ تعالیٰ کے غضب سے بچنے اور بچانے کی تدابیر خود بیان کی ہیں۔بڑی عظیم کتاب ہے، یہ۔صراط مستقیم جو ہے، وہ خود بتایا ہمیں۔ہر آدمی کے لئے بعض پہلو اسی کے ساتھ تعلق رکھنے والے ہوتے ہیں۔دعائیں سکھائیں۔اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ارِنَا مَنَاسِكَنَا ہم سے تعلق رکھنے والے جو پہلو ہیں، وہ ہم پرا جا گر کر۔تا کہ وہ رستہ، جو تیری رضا کی طرف لے جانے والا ہے، اس تک میں اور میرا خاندان پہنچے۔اگر جماعت احمدیہ کے سارے خاندان خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنے والے ہوں تو جماعت احمد یہ دنیا کے لئے ایک مثالی جماعت بن جاتی ہے۔آج دنیا اسلام کی طرف متوجہ بھی ہے اور نمونہ مانگتی ہے۔ہر سفر میں ہر موقع پر پریس کانفرنس میں یہ سوال ضرور اٹھتا ہے کہ ہمارے سامنے نمونہ پیش کیا جائے۔اسلام کی تعلیم پر کون عمل کر رہا ہے اور ثمرات اسلام کیا ہیں؟ یعنی اسلام پر ایمان لا کر کیا حاصل ہوتا 730