تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 729
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطاب فرمودہ 02 نومبر 1980ء چیزوں کو اپنی طرف منسوب کروں تو سب سے بڑا دنیا کا پاگل میں ہوں گا۔مگر خدا کا فضل ہے، میں پاگل نہیں ہوں۔میں اپنے مقام کو ابھی جانتا ہوں اور اپنے خدا کے مقام کو بھی پہچانتا ہوں۔( نعرے) مجھ سے کینیڈا میں پوچھا ایک شخص نے کہ اسلام میں وحی اور الہام کا کیا تصور ہے؟ ان لوگوں کی عادت ہے کہ جو بھی بتاؤ کہتے ہیں کہ بائبل میں بھی یہی لکھا ہوا ہے۔میرے ساتھ تو چالاکیاں کرنی مشکل ہیں۔میں نے کہا، پہلے تم مجھے یہ بتاؤ کہ بائبل میں وحی اور الہام کا کیا تصور ہے؟ اس نے بتایا، بائبل کیا کہتی ہے۔پھر میں نے اس کو بتایا کہ اسلام میں وحی اور الہام کا یہ تصور ہے۔اور میں تمہیں مثال دیتا ہوں، 1974ء کی۔جب یہ کہا گیا کہ سوال و جواب ہوں گے اور اسی وقت آپ نے جواب دینا ہوگا تو صدرانجمن احمدیہ نے لکھا کہ نوے سال پرلٹر پچر پھیلا ہوا ہے۔سینکڑوں کتابیں ہیں اور امام جماعت احمدیہ کا یہ دعویٰ ہرگز نہیں کہ ساری کتب ان کو زبانی یاد ہیں۔اس واسطے ایک دن پہلے آپ سوال کریں اور اگلے دن جواب مل جائے گا۔انہوں نے کہا، نہیں یہی ہوگا۔طبعا بڑی اہم ذمہ داری تھی اور پریشانی۔ساری رات میں نے خدا سے دعا کی ، ایک منٹ نہیں سویا ، دعا کرتارہا۔صبح کی اذان کے وقت مجھے آواز آئی ، بڑی پیاری، "2 وسع مکانک، انا كفيناك المستهزئين ہمارے مہمانوں کی فکر کرو، وہ تو بڑھتے ہی رہیں گے ، تعداد میں۔اب دیکھا نا ساری قناتیں اٹھانی پڑیں آج۔وسع مکانک مہمان بڑھتے چلے جائیں گے، ان کی فکر کرو، اپنے مکانوں میں وسعت پیدا کرو، استہزاء کا منصوبہ ضرور بنایا ہے، انہوں نے۔مگر اس کے لیے ہم کافی ہیں۔کہتے ہیں ، 52 گھنٹے 10 منٹ میرے پر جرح کی اور (52) گھنٹے ، دس منٹ میں نے خدا کے فرشتوں کو اپنے پہلو پہ کھڑا پایا۔( نعرے) بعض اور باتیں بتائیں، میں نے ان کو بعض لوگوں نے کہا، آپ ابھی لکھا دیں ہمیں۔میں نے کہا لکھ لو۔وہ کہتا کہ یہ کیسے پتہ لگے، یہ خدا تعالیٰ کی بتائی ہوئی بات ہے؟ میں نے کہا، مستقبل بتاتا ہے۔جو بات کہی جائے ، اگر وہ پوری ہو جائے ، اس کا مطلب ہے ، خدا نے بتائی۔خدا کے علاوہ تو آئندہ کی بات کوئی نہیں بتا سکتا۔علام الغیوب صرف خدا تعالیٰ کی ہستی ہے۔پھر میں نے مزید بتایا۔میں نے کہا، میں بچوں سے پوچھتا ہوں بعض دفعہ کہ کوئی کچی خواب آئی۔چھوٹے چھوٹے زمینداروں کے بچے دیہات میں رہنے والے، ماحول ان کا اسی قسم کا ہے، وہ کہتے 729