تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 728 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 728

خطاب فرمودہ 02 نومبر 1980ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم اب امریکہ سے (ساری دنیا میں یہ حال ہے) جلسے پر ایک شادی شدہ بچی آئی۔اس کے خاوند کا مسئلہ تھا، اس کا نہیں تھا۔لیکن تھا بڑا بھیا تک سا۔احمدیت سے پہلے کی زندگی سے متعلق۔اس کی بھی نہیں، اس کے خاوند کی زندگی سے تعلق رکھتا تھا۔اپنے ملک میں اپنے مزاج کے احمدیوں کے سامنے بات کرنے کی جرات نہیں کی، اس نے۔مجھے کہنے لگی، علیحدہ وقت دیں۔میں نے کہا، جلسہ ہے، مشغولیت بڑی ہے، اگر وقت ملا تو دے سکوں گا۔(آکٹھی مل رہی تھیں، وہ ساری امریکن احمدی مستورات ) اگر نہ دے سکا وقت تو مجھے لکھ کے دے دینا اورتسلی رکھو کسی کو نہیں بتاؤں گا۔وہ مجھے اس نے لکھ دیا اور کسی کو اس نے نہیں بتایا۔بڑی اہم تھی بات۔پھر میں نے اس کے امیر کے بلا کے یہ بتائے بغیر کہ ایک واقعہ ہوا ہے، کہا، تمہارے ملک کے حالات ایسے ہیں، اس قسم کے واقعات ہونے لگ جائیں گے، آئندہ۔تو تمہیں میں مسئلہ بتا دیتا ہوں، اسلام کا۔اگر تمہارے سامنے ایسی کوئی بات آئے تو اس کے مطابق حل کر لیا کرنا۔اس طرح اس کو سمجھایا۔تو کتنا احسان ہے، اللہ کا۔آتے ہیں، بے تکلف بیٹھتے ہیں ، باتیں کرتے ہیں۔آدھی تکلیف تو ویسے دور ہو جاتی ہے۔اور ساری پھر اللہ تعالیٰ دور کر دیتا ہے۔مجھ میں تو یہ طاقت نہیں ہے کہ سب احمدی جو ساری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں، میں ان کی تکالیف دور کر دوں۔لیکن میرے خدا میں یہ طاقت ہے اور اس نے یہ اعلان کیا کہ خلافت کو قائم اس لیے کیا جاتا ہے تا کہ دکھوں کو دور کیا جائے۔(نعرہ) اور عجیب عجیب معجزانہ واقعات ہو جاتے ہیں۔ایک لنڈن کا واقعہ سن لیں۔یعنی مجھ میں تو طاقت ہی نہیں، میں تو غریب مسکین انسان ہوں۔ایک شخص کے دو، تین مہینے کے بعد بچہ ہونا تھا۔مجھے کہنے لگا نام رکھ دیں، ایک لڑکے کا، ایک لڑکی کا۔میں نے کہا، میں تو صرف لڑکے کا ہی نام رکھ دیتا ہوں۔دو مہینے پہلے انگلستان کی ساری لیڈی ڈاکٹر ز نے کہا کہ تیری بیوی کے پیٹ میں لڑکی ہے۔اس کے دوستوں نے کہا، جا کے حضرت صاحب سے کہو، نام بدلیں۔اس نے کہا، میں نے کوئی نہیں کہنا۔دو مہینے اصرار کرتی رہیں لیڈی ڈاکٹرز کہ پیٹ میں لڑکی ہے۔بہت سارے ٹیسٹ نکلے ہیں، ان کا دعوی ہے کہ وہ صحیح معلوم کر لیتی ہیں۔اور ہمارے وہاں ہوتے ہوئے بچہ پیدا ہوا اور وہ لڑکا تھا۔ساری لیڈی ڈاکٹروں کی جو تشخیص تھی اور جو علم تھا ، وہ دھرے کا دھرا رہ گیا۔ایک اور شخص نے مجھے کہا، اس نے نام پوچھا، میں نے ایک نام لڑکے کا لکھ کے لفافے میں بند کر کے اس کو دے دیا۔اور میں نے کہا، جب بچہ ہو، اس لفافے کو کھولنا اور نام رکھ دینا۔جب اس نے لفافہ کھولا تو اس میں ایک ہی نام تھا اور وہ لڑکے کا تھا۔اور وہ لڑکا اس کے ہوا تھا۔تو اب میں کیا چیز ہوں۔یعنی اگر میں ان 728