تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 712
خطاب فرمودہ 31 اکتوبر 1980ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم کرنے کے لئے استعمال ہوتا تھا۔نیز اس شہر کے گردو نواح میں کئی ہزار مساجد تھیں۔پھر غرناطہ گئے۔وہاں عجائبات روحانی و مادی کا ایک شاندار مجموعہ ہے۔ایک محل ہے وہاں، جو بہت سے معجزات اپنے اندر رکھتا ہے۔عقل اور مہارت ، جو اللہ تعالیٰ سے اسی کے حضور جھک کے اور اس سے دعاؤں کے ذریعہ سے مسلمانوں نے حاصل کی ، اس کے نقوش ہی نہیں بلکہ حقیقتیں بھی ان جگہوں پر ، جو پانچ سو سال سے کھنڈر کی شکل میں پڑی ہوئی ہیں، آج بھی نظر آتی ہیں۔جو گائیڈ (Guide) ہم نے لیا، وہ کہنے لگا، یہاں سب سے بڑا معجزہ پانی ہے۔اس پہاڑی پر پانی نہیں تھا۔جب مسلمان بادشاہ نے اپنے سب سے بڑے انجینئر سے یہ کہا کہ میں یہاں محل بنوانا چاہتا ہوں تو ساتھ یہ بھی کہا کہ یہاں پانی کی ضرورت ہے، اس کا بھی انتظام کرو۔پانی کا کوئی چھوٹا سا چشمہ بھی نہیں تھا۔اور پہاڑ کی چوٹی اتنی اونچی نہیں کہ جہاں ہر وقت برف رہے اور برف کا پانی چشموں کی صورت میں میسر ہو۔اس پہاڑی کے ایک طرف وادی کے اس پار اور پہاڑیاں اٹھتی ہیں، جو بہت بلند ہیں۔جو قریباً سارا سال برف سے ڈھکی رہتی ہیں۔برف جب پہاڑیوں پر ہو تو پچھلتی بھی ہے اور پانی زمین جذب کرتی ہے اور پھر وہ زمین دوز نالیوں میں ہمیں میل دور، پچاس میل دور سینکڑوں میل دور چشمے کی شکل میں باہر نکل آتا ہے۔کبھی میدانوں میں وہ چشمے بہہ نکلتے ہیں، پہاڑیوں پر نکلتے ہیں اور آبشار میں بن جاتی ہیں۔مختلف نظارے پہاڑوں پر ہمیں نظر آتے ہیں۔آپ میں سے بہتوں نے بھی دیکھے ہوں گے۔میں نے بھی دیکھے ہیں۔بڑی اونچائیوں سے آبشار میں گرتی ہیں۔میدانوں میں بھی چشمے نکلتے ہیں۔انجینئر ز نے ان برفانی پہاڑیوں کا پانی، جو زمین دوز اور بڑے راجباہ کی شکل میں تھا، اس کو تلاش کیا اور زمین کے اندر ہی اندر پانی اپنی سطح کو قائم رکھتا ہے۔) پہاڑی کی چوٹی پہ جہاں محل بنانا تھا لے جا کے اس کو باہر نکال لیا اور وہاں ایک نہر جاری ہو گئی۔خدا تعالیٰ کے قانون کے عین مطابق۔اور خدا تعالیٰ نے جو انسان کو طاقت عطا کی ہے، اس کی عجیب شان نظر آئی۔خدا تعالیٰ کی صفات کے جلوے ظاہر ہوئے اور خدا تعالیٰ کی صفات کے جلوؤں کے متعلق جو یہ کہا گیا کہ وَسَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِي السَّمَوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ (الجاثیہ: 14) عین اس کے مطابق زمین کے اندر خدا تعالیٰ نے انسان کی خدمت کے لئے جو پانی کو پیدا کیا تھا، انسانی عقل خدا تعالیٰ کے حضور عاجزانہ دعا اور اپنی خدا داد قوت اور استعداد کے نتیجہ میں وہ زمین دوز پانی کو 712