تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 711 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 711

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم خطاب فرمودہ 31اکتوبر 1980ء جو انقلاب بپا ہورہا ہے، وہ مطالبہ کرتا ہے کہ صحیح اسلام دنیا کے سامنے پیش کیا جائے خطاب فرمودہ 31 اکتوبر 1980 ء بر موقع سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ مرکزیہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔26 جون کو میں ربوہ سے سفر پر روانہ ہوا تھا اور 126اکتوبرکو واپسی ہوئی۔جہاں تک ربوہ سے جانے ، واپس آنے کا سوال ہے، پورے چار ماہ ہوئے۔ان چار ماہ میں تین براعظموں میں زمانہ کی آنکھ نے جو دیکھا، وہ تو ایک لمبی داستان ہے، آہستہ آہستہ بیان کروں گا۔یہاں آتے ہی ابھی کوفت دور نہیں ہوئی تھی کہ نئی ذمہ داریاں آگئیں۔آج جمعہ، پھر انصار اللہ کا اجتماع، پھر چند دن کے بعد ایک جمعہ اور خدام الاحمدیہ کا اجتماع۔یہ کام 31 اکتوبر سے 09 نومبر تک رہیں گے۔پھر سلسلہ دوسری نوعیت کے کام کا شروع ہو جائے گا۔اس کے بعد شاید کچھ آرام کا بھی موقع ملے۔اگر نہ ملے تو بھی حرج نہیں۔کیونکہ جب تک میں کام میں لگارہتا ہوں، مجھے کوفت کا احساس نہیں ہوتا۔جب کام کم ہو جاتا ہے، اس وقت تکان اپنا سر اٹھاتی ہے۔یہ جو کچھ ہو گیا، ان چار مہینوں میں، اس کا ایک پس منظر بھی ہے۔پس منظر جمعہ کے خطبہ میں، میں نے بتایا تحریک جدید کا۔کیونکہ اسی تسلسل میں اس زمانہ میں ہم داخل ہوئے اور اس میں سے گزرے۔مختلف واقعات کا ایک اور سلسلہ ہے، اس وقت میں ان کے متعلق کچھ بتاؤں گا۔اور پھر انصار اللہ کی جو ذمہ داریاں ہیں، چند ایک کا ان میں سے ذکر کروں گا۔سپین میں 70ء میں بھی میں گیا۔میڈرڈ گئے، وہاں سے قرطبہ گئے۔میڈرڈ کے قریب ایک قصبہ ہے، طلیطلہ۔کچھ عرصہ طلیطلہ مسلمان حکومت کا دارلخلافہ بھی رہا۔یہ تقریباً 70 میل کے فاصلے پر ہے، میڈرڈ سے۔( صحیح فاصلہ اس وقت ذہن میں نہیں کم و بیش اتنا فاصلہ ہے۔) قرطبہ بہت بڑا شہر ہے۔اس وقت بھی تھا۔بہت بڑے شہروں میں سے تھا۔آبادی اتنی نہیں تھی۔دار الحکومت تھا، اسلامی حکومت کا۔کہتے ہیں، چھ سو مساجد اس شہر میں تھیں۔اور ایک وہ مسجد بھی، جو دنیا میں سب سے بڑی مسجد ہے۔جس مسجد کے مسقف حصہ میں چالیس ہزار نمازی نماز پڑھ سکتا ہے۔اتنی بڑی مسجد ہے اور یہ مسجد آباد تھی ، دن کے اوقات میں بھی اور رات کے اوقات میں بھی۔اور ایک ایک رات میں کوئی تھیں، چالیس من تیل اس مسجد میں روشنی 711