تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 703
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطبہ جمعہ فرموده 31 اکتوبر 1980ء مل کر انہوں نے لوگوں کی خدمت کی، اخلاقی اور روحانی طور پر۔چند آدمی تھے، اس وقت۔اور آج اندازہ کے مطابق پانچ لاکھ سے دس لاکھ کے درمیان ( غانا جو چھوٹا سا ملک ہے ) وہاں احمدی پائے جاتے ہیں۔قرآن کریم میں اعلان کیا گیا تھا، ایک اصول بتایا تھا، أفَلَا يَرَوْنَ اَنَّا نَأْتِي الْأَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا ۖ أَفَهُمُ الْغُلِبُونَ (الانبياء: 45) کہ ( پنجابی کا محاورہ ہے، پھورنا ) اسے پھور دے چلے آرہے ہیں، چاروں اطراف توں ، زمین نوں۔یعنی تدریجی اور مسلسل ترقی ہو رہی ہے، الہی سلسلے کی۔اس تدریجی ترقی ، چاہے وہ دنیا کے مقابلے میں تھوڑی ہو، لیکن تدریجی ترقی کو دیکھ کر عقلمند یہ نتیجہ اخذ کرے گا کہ یہ جماعت مغلوب نہیں ہوسکتی۔کسی زمانہ میں برٹش ایمپائر جوتھی، اس کے متعلق کہا جاتا تھا کہ برٹش ایمپائر پر سورج غروب نہیں ہوتا۔نہیں ہوتا تھا ، ساری دنیا میں ان کی ایمپائر قائم تھی۔وہ زمانہ بدل گیا، اب برٹش ایمپائر بھی قریباً ختم ہوئی اور ان پر سورج غروب ہونے لگا۔لیکن آج یہ حقیقت ہے کہ جماعت احمدیہ پر سورج غروب نہیں ہوتا۔اور اس سے بھی بڑھ کر یہ حقیقت ہے کہ ہر سورج، جو ہر صبح کو چڑھتا ہے، وہ جماعت کو تعداد میں زیادہ اور طاقت میں مضبوط تر پاتا ہے۔یہ اللہ کی شان ہے۔بڑی تبدیلی دنیا کے اندر پیدا ہورہی ہے۔جہاں لوگ ابھی احمدی نہیں ہوئے ، ان پر بھی اتنا اثر ہے کہ مثلاً غا نا میں، میں گیا ہوں تو اگر کوئی انجان دیکھے تو وہ سمجھے گا کہ یہاں کوئی غیر احمدی ہے ہی نہیں۔اس طرح عوام سارے کے سارے ہی پیار لینے اور برکت لینے کے لئے سڑکوں کے کناروں پر کھڑے ہو جاتے تھے، جہاں سے ہماری کارگزرتی تھی۔اس کے کچھ نظارے شاید تصویروں میں آپ کو دکھائیں گے، آپ کے ضلعوں میں دکھائیں گے، آپ کی مختلف بستیوں میں دکھائیں گے، انشاء اللہ تعالی۔پھر آپ کو پتا لگے گا۔لیکن وہ جو نظارے ہیں، اگر وہ دیکھیں تو آپ کو نظر آ جائے گا کہ ہر قصبہ جو ہے، وہ سڑک کے کنارے آ جا تا تھا۔لیکن میں نے بتایا کہ آبادی ان کی ہے، قریبا ستر لاکھ کم و بیش۔اور اس میں سے پانچ لاکھ سے دس لاکھ احمدی ہو چکا ہے۔تو بڑا اثر ہے۔کسی نے مجھے بتایا ہے کہ جو وہاں کے ذمہ دار ہیں، انہوں نے اعلان کر دیا ہے کہ جماعت احمدیہ اس قدر اثر اور رسوخ حاصل کر چکی ہے، ہمارے ملک میں کہ ہم اسے نظر انداز نہیں کر سکتے۔نائیجیر یا بہت بڑا ملک ہے۔وہ تو قریباً چھ ، سات کڑور شاید آٹھ کڑور کی آبادی ہے۔صحیح مجھے نہیں علم لیکن بہت بڑا ملک ہے۔اس کے حالات بدل گئے۔یورپ جو اسلام کا نام گالی دیئے بغیر نہیں لیتا 703