تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 701
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم خطبہ جمعہ فرموده 31 اکتوبر 1980ء تحریک جدید کے کام کی شعاعیں ہمیں ساری دنیا میں نظر آنے لگی ہیں خطبہ جمعہ فرموده 31 اکتوبر 1980ء تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔قریباً گزشتہ چار ماہ میں آپ سے دور بھی تھا اور آپ کے قریب بھی تھا، اپنی دعاؤں کے ساتھ۔آج میں یہاں لمبے عرصہ کے بعد خطبہ کے لئے کھڑا ہوں اور بہت خوش ہوں، آپ سے مل کر۔اور میں بہت خوش رہا، ان سے بھی مل کر ، جنہیں بارہ ممالک میں تین براعظم میں، میں اس عرصہ میں ملتا رہا۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے، تمہارے شامل حال جو نعمت بھی ہے ، وہ اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ ہے۔تمہیں ورثہ میں نہیں ملتی، کوئی نعمت۔اگر خدانہ چاہے، تمہاری کوششیں تمہارے لئے نعمتیں پیدا نہیں کرتیں۔اگر اللہ تعالیٰ کی مرضی نہ ہو۔خدا تعالیٰ ابتلا اور امتحان میں بھی ڈالتا ہے تا بتائے کہ جو کچھ ملاء اسی سے ملا۔جو ملتا ہے، اسی سے ملتا ہے۔اور جو ملے گا ، اسی سے ملے گا۔آج ایک خوشی یہ بھی ہے کہ اس جمعہ پر سال میں ایک بار جو میں تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان کرتا ہوں ، اس وقت میں کر رہا ہوں۔تحریک جدید قریباً 46 سال قبل اللہ تعالیٰ کی عین منشا کے مطابق جاری کی گئی۔اور جو کچھ میں نے اس ملک سے باہر دنیا میں دیکھا اور جن نعمتوں کو پایا اور جو خوشیاں مجھے پہنچیں، یہ سب نعمتیں اللہ تعالیٰ کی عطا ہیں۔اور اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل اور اپنی رحمت سے اپنے ایک بندہ کے ذریعہ سے آج سے قریباً 46 سال قبل ان نعمتوں کے قیام اور اجرا کے سامان پیدا کئے۔اللہ تعالیٰ اس ہمارے محبوب کے درجات کو بہت بلند کرے۔اور جو تحریکیں اس نے شروع کی تھیں، ان کے ذریعہ سے جماعت پر اپنی نعمتوں میں اور اضافہ کرے۔اور ہمیں اپنے بزرگوں کے نقشے قدم پر چل کر اسی طرح جس طرح انہوں نے پایا، ہمیں بھی اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے سامان ملیں۔46 سال قبل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی قائم کردہ اس جماعت کی جو حالت تھی ، وہ آج سے مختلف تھی۔آج تک جتنا زمانہ گزرا ہے، قریباً نصف زمانہ گزرا تھا، اس کے مقابل اس وقت جماعت کو قائم ہوئے۔اور جیسا کہ بتایا گیا تھا اور تسلی دی گئی تھی ، آہستہ آہستہ جماعت ترقی کرتی چلی جارہی 701