تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 694 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 694

ارشادات فرموده دوران دورہ مغرب 1980ء تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم زیادہ۔امریکہ اور مغربی افریقہ میں ہزاروں اور لاکھوں لوگ ہماری جماعت میں داخل ہو چکے ہیں اور برابر ہورہے ہیں۔ہماری جماعت رفته رفته ، درجہ بدرجہ ترقی کرنے والی جماعت ہے۔دنیا کے بعض حصوں میں ہماری رفتار بھی سست ہے۔لیکن بعض حصوں میں ہم آگے ہی آگے بڑھ رہے ہیں۔ابتدائی دور میں اہمیت تعداد کو نہیں بلکہ اس امر کو حاصل ہوتی ہے کہ لوگوں کے دلوں میں تبدیلی آرہی ہے یا نہیں۔سو اس لحاظ سے ہماری کوششوں کے نتیجہ میں فی الوقت زمین ہموار ہو رہی ہے۔ایک وقت آئے گا کہ لوگ اسلام میں داخل ہونا شروع ہو جائیں گے۔اس امر کی صداقت کا اندازہ اس سے ہی لگایا جا سکتا ہے کہ بانی سلسلہ احمدیہ حضرت مسیح موعود ایک زمانہ میں بالکل اکیلے تھے، کوئی بھی آپ کے ساتھ نہ تھا۔جب آپ نے مسیح موعود ہونے کا دعوی کیا تو آپ کو اپنے مشن میں ناکام بنانے کے لئے سارے مذاہب آپ کے خلاف متحد ہو گئے۔آج سے 92 سال قبل آپ نے اعلان فرمایا، میرے خدا نے مجھے خبر دی ہے کہ وہ میری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچائے گا۔وہ اکیلا انسان، اکیلا نہیں رہا۔آج دنیا میں اس کے پیروؤں کی تعداد ایک کروڑ ہو چکی ہے۔وہ ایک، ایک کروڑ بن گیا ہے۔اسی طرح اگر اگلے 90 سال میں ہر ایک احمدی ایک کروڑ بن جائے تو کیا اسلام ساری دنیا پر محیط نہیں ہو جائے گا؟ اس لئے میں پورے یقین سے کہتا ہوں کہ اسلام دنیا میں غالب آئے گا۔اس کے معنی یہ ہیں کہ غلبہ بہر حال محبت کے پیغام کو حاصل ہوگا۔نفرت ہمیشہ شکست کھاتی ہے اور فتح ہمیشہ محبت کو ہی حاصل ہوتی ہے۔اس سوال کے جواب میں کہ ناروے میں ایک مشنری کا اہم فرض کیا ہونا چاہیئے ؟ حضور نے فرمایا:۔و ہمیں یہاں کے لوگوں کے دل فتح کرنے چاہئیں۔اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم میں سے جولوگ یہاں آپ کے درمیان رہ رہے ہیں، وہ آپ کے دوست بنیں اور حسن سلوک سے آپ کو اپنا دوست بنا ئیں۔اور پھر آپ کے سامنے قرآنی تعلیم پیش کریں۔یہ ایسی قابل عمل اور دل موہ لینے والی تعلیم ہے کہ آپ اس کے قائل ہوئے بغیر نہ رہیں گے اور بالآخر اسے قبول کر لیں گئے“۔04 اگست، بیگ ( مطبوعه روزنامه الفضل 03 نومبر 1980ء) حضور نے دنیا کی مختلف زبانوں میں قرآن مجید کی بہت وسیع پیمانہ پر طباعت اور احمدیت کے تعارف پر مشتمل چھوٹے چھوٹے ٹریکٹوں کی شکل میں فولڈرز کی مختلف زبانوں میں اشاعت اور ان کی تقسیم کے نئے منصوبہ کی تفصیلات بیان فرمائیں۔حضور نے فرمایا:۔694