تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 693
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم ارشادات فرمودہ دوران دورہ مغرب 1980ء کہ ہم نے یہاں مشن ہاؤس اور مسجد کے قیام کے لئے یہ عمارت خریدی ہے۔میں یہاں آکر اس میں دعا کرنا چاہتا تھا کہ اللہ تعالیٰ ہماری اس کوشش میں برکت ڈالے اور اس ملک میں اسلام کے پھیلنے اور غالب آنے کے سامان کرے۔کیونکہ اسلام کی تعلیم پر عمل کئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا اور اسے مکمل تباہی سے نہیں بچایا جاسکتا۔ہم بہت خوش ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ عمارت خریدنے کی ہمت عطا کی۔یہ اس کے فضل کا نتیجہ ہے۔میں یہاں آکر اور اس میں دعا کر کے اس کا شکر یہ ادا کرنا چاہتا تھا۔حضور نے فرمایا:۔وو مزید برآں میرا ایک مشن ہے، جسے پورا کرنے کے لئے میں مختلف ملکوں کا دورہ کر رہا ہوں۔اور اسی سلسلہ میں یہاں بھی آیا ہوں۔یہ آپ جانتے ہیں کہ اس وقت دنیا و کیمپوں میں بٹی ہوئی ہے۔ایک طرف امریکہ، چائنا اور اس کے ساتھی ہیں۔اور دوسری طرف روس اور اس کے ساتھی۔ان دونوں بڑی طاقتوں نے سوچا تھا کہ اگر ہم انتہائی مہلک ہتھیاروں کے اپنے پاس انبار لگا لیں گے تو اس سے دنیا میں قیام امن میں بہت مدد ملے گی۔قیام امن کی اس انوکھی کوشش میں وہ نا کام ہو چکے ہیں۔میں کہتا ہوں کہ امن اسلام کے لازوال اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے انسانوں کو باہم ایک دوسرے سے محبت کرنے کی تعلیم دینے سے قائم ہوگا۔اسی لئے میں محبت کا سفیر بن کر آیا ہوں۔اس وقت عالمی امن کو جو سب سے بڑا خطرہ لاحق ہے، وہ یہی ہے کہ انسان نے انسان سے محبت کرنا چھوڑ دیا ہے۔محبت کی جگہ نفرت نے لے لی ہے۔یہ میرا ایمان ہے کہ انسان انسان سے محبت کرنا سیکھے گا۔محبت بالآخر غالب آئے گی اور نفرت شکست کھائے گی“۔ایک نمائندے نے پوچھا کہ ناروے میں ناروین احمدیوں کی کتنی تعداد ہے؟ حضور نے جواب دیا، ایک درجن۔اس پر اس نے مزید دریافت کیا کہ کیا آپ ناروے میں اپنے مشن کی ترقی کی رفتار سے مطمئن ہیں؟ حضور نے فرمایا:۔میں مطمئن ہوں، اس لئے کہ انجیل کی رو سے مسیح علیہ السلام نے اپنی زندگی میں جتنے عیسائی بنائے تھے، اس سے کہیں زیادہ ہم دنیا بھر میں عیسائیوں کو مسلمان بنا چکے ہیں۔الہی سلسلوں کے ساتھ شروع میں ایسا ہی ہوتا ہے۔بہت کم لوگ ان کی آواز پر کان دھرتے ہیں۔وہاں مخالفت کرنے والوں کی کمی نہیں ہوتی۔لیکن آہستہ آہستہ الہی سلسلے ترقی کرتے چلے جاتے ہیں۔حتی کہ ایک وقت ایسا آتا ہے کہ لوگ دھڑا دھڑ اس میں شامل ہونے لگتے ہیں۔ہم مجموعی طور پر ساری دنیا میں پھیل رہے ہیں، کہیں کم کہیں 693