تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 54
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 15 فروری 1974ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں آپ کے خلاف مکہ اور مدینہ سے کفر کے فتوے حاصل کر لئے۔لیکن اس کفر کے فتووں کی مہم کے نتیجہ میں جماعت میں کمزوری پیدا نہیں ہوئی۔جماعت نے اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کو ، جس رنگ میں حاصل کیا ہے، اس میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی۔بہر حال ملک ملک میں مخالفت تھی یہ کہ ممالک اکٹھے ہو کر جماعت کی متحدہ مخالفت کریں، اس رنگ میں جماعت کو مخالفت کا مقابلہ نہیں کرنا پڑا۔میں نے پہلے بھی کئی بار بتایا ہے، اسلام کو غالب کرنا کوئی معمولی کام نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ کا یہ بہت بڑا منصوبہ ہے۔یہ اتنا بڑا منصوبہ ہے ( جو آسمانوں سے اترا اور انسان کے کمزور ہاتھوں میں دیا گیا ہے ) کہ اگر خدا تعالیٰ کی رحمتوں، اس کی طاقتوں اور قدرتوں اور اس کے غالب اور قہار ہونے پر تو کل نہ ہو تو اس کا تخیل و تصور ہی انسان کو پاگل بنا دیتا ہے۔لیکن جہاں اللہ تعالیٰ نے اسلام کو غالب کرنے کا اتنا عظیم منصوبہ مہدی معہود کے ذریعہ جماعت احمدیہ کے ہاتھ میں دیا، وہاں ہر احمدی کے دل میں اللہ تعالیٰ نے اس قدر تو کل پیدا کیا کہ وہ تمام عقلی پہلوؤں کو اپنے پاؤں تلے روندتے اور خدا تعالیٰ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے آگے بڑھا۔ظاہر ہے کہ پہلے صوبے کی مخالفت تھی ، پھر ملک کی مخالفت تھی ، پھر ملک ملک کی مخالفت تھی ، مخالفت میں ترقی ہوتی چلی گئی۔اب ممالک کے اکٹھے ہو کر مقابلے میں آجانے کا جو منصوبہ ہے، اس سے بڑھ کر اس کرہ ارض پر اور کوئی منصوبہ تصور میں بھی نہیں لایا جا سکتا۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم جو خدا تعالیٰ پر ایمان رکھتے اور اسی پر اپنا تو کل رکھتے ہیں، یہ سمجھتے ہیں کہ غلبہ اسلام کی آخری گھڑی قریب آگئی ہے۔انشاء اللہ تعالیٰ۔کیونکہ جب منصوبہ اپنی انتہا کو پہنچا تو ہمارے ہر دل نے یہ کہا بح نہاں ہم ہو گئے یار نہاں میں (درمین صفحه (50) اب اس بین الاقوامی منصوبہ کے خلاف جماعت نے اسلام کو کامیاب اور غالب اور فاتح کرنے کے لئے ایک بین الاقوامی جہاد کرنا ہے۔اس جہاد کے لئے آپ کو تیار ہونا چاہیے۔اس کی تفاصیل تو جیسا کہ میں نے بتایا ہے، اللہ تعالیٰ کی توفیق اور اس کی رحمت پر تو کل کرتے ہوئے مجلس شوری میں پیش کروں گا۔لیکن اس وقت اس مرحلے پر کہ پہلے ہمیں خدا نے کہا کہ بہت بڑے پیمانے پر قربانی دینے کے لئے تیار ہو جاؤ اور پھر ہمارے علم میں بعد میں یہ بات آئی کہ ایک بین الاقوامی منصوبہ کئی ملکوں نے اکٹھے ہو کر بنایا ہے کہ اسلام غالب نہ ہو۔اس کی کوشش دونوں طرف سے ہوئی ہے۔جو مسلمان ہیں ، وہ تو اس لئے مخالفت کرتے ہیں کہ وہ حقیقت کو سمجھتے نہیں۔اور جو غیر مسلم ہیں، وہ اس لئے کہ وہ ہمیشہ سے اسلام کو 54