تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 55 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 55

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 15 فروری 1974ء مٹانے کی کوششیں کرتے چلے آئے ہیں اور اب ان کو یہ خطرہ پیدا ہو گیا ہے کہ کہیں ان کے مذہب پر اسلام غالب نہ آجائے۔اور جود ہر یہ ہیں، وہ کہنے لگ گئے ہیں کہ اس وقت دنیا میں دہریت اور اشتراکیت کے رستے میں انہیں ایک ہی روک نظر آتی ہے۔اور وہ جماعت احمد یہ ہے۔پس ایک بین الاقوامی متحدہ حملے کا منصوبہ بنایا گیا ہے تا اسلام دنیا پر غالب نہ آئے۔اس بین الاقوامی منصوبہ کا مقابلہ کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کی منشاء سے صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبہ بنایا گیا ہے۔جس کی رو سے مالی قربانیوں کا مطالبہ کیا گیا ہے۔پس غیر مسلموں کی طرف سے یہ انتہائی مخالفت نشاندہی کرتی ہے، اس بات کی کہ اسلام کے انتہائی غلبہ کے دن اللہ تعالیٰ کے فضل سے نزدیک آگئے ہیں۔ہم نے تو اڑھائی کروڑ روپے کا سوچا تھا اور اس وقت ( جلسہ سالانہ پر ) اپیل بھی یہی کی تھی۔مگر ساتھ ہی کہ دیا تھا کہ یہ رقم پانچ کروڑ روپے تک پہنچ جائے گی۔اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ نظر آرہا ہے کہ یہ فنڈ اس سے بھی آگے نکلے گا، شاید نوکر وڑ روپے تک چلا جائے۔لیکن اصولی طور پر جو چیز مجھے نظر آئی اور جس نے میرے دل میں حمد کے جذبات پیدا کر دیئے اور میں چاہتا ہوں کہ احباب جماعت بھی اللہ تعالیٰ کی حمد میں میرے ساتھ شریک ہوں، وہ یہ تھی کہ یہ جواڑھائی سے پانچ کروڑ تک اور پھر پانچ سے 9 کروڑ روپے تک جمع ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے، اس میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ بتایا ہے کہ اگر ہم اخلاص کے ساتھ اور پاک نیت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنی قربانیاں پیش کریں گے تو اسلام کے غلبہ کے لئے خدا کے نزدیک جس قدر بھی مادی ذرائع کی ضرورت پیدا ہوگی، وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے عطا کئے جائیں گے۔اور اس کام کے لئے جس قدر دعاؤں کی ضرورت ہوگی، اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے جماعت کو یہ تو فیق عطا کرے گا کہ وہ دعائیں کریں۔تا کہ جہاں تک ہمارے امکان میں ہے، ہم تدبیر اور دعا کو انتہا تک پہنچادیں۔اور خدا تعالیٰ کے آلہ کار بنتے ہوئے اسلام کو دنیا پر غالب کرنے کا ذریعہ بنیں اور اس کی رحمتوں کے وارث بن جائیں۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو“۔( مطبوعه روزنامه الفضل 05 مارچ 1974ء ) 55