تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 692 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 692

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم ارشادات فرموده دوران دورہ مغرب 1980ء کے زیر اثر ہیں، ہمیں زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔وہاں تبلیغ کی سہولتیں مل جاتی ہیں۔مثال کے طور پر یوالیس اے میں ہزاروں امریکن احمدی ہو چکے ہیں اور ان کی زندگیوں میں ایک انقلاب رونما ہو چکا ہے۔1976ء میں جب میں امریکہ گیا تو ڈیٹن کے میئر نے مجھ سے کہا کہ امریکن احمدیوں کی زندگیوں میں ایسی تبدیلی آئی ہے کہ ان کے عمل و کردار کے متعلق آج تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔کمیونسٹ ملکوں کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔یہ صحیح ہے کہ ان ملکوں میں تبلیغ کی سہولتیں حاصل نہیں ہیں۔لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہاں احمدی جماعتیں نہیں ہیں۔پولینڈ، یوگوسلاویہ اور منگری میں ہماری جماعتیں موجود ہیں۔اگر چہ ابھی وہاں احمدیوں کی تعداد تھوڑی ہے لیکن احمدی ہیں وہاں ضرور۔افغانستان کے ذکر پر حضور نے بتایا:۔”وہاں ابتداء میں بعض احمدیوں کو شہید کر دیا گیا تھا مگر اب وہاں ہزاروں کی تعداد میں احمدی موجود ہیں“۔فرمایا:۔کمیونزم میرے نزدیک سب سے کمزور نظریہ ہے وہی تو کہتا ہے کہ ہر انسان کو اس کی ضرورت کے مطابق دیا جائے گا۔لیکن ضرورت سے کیا مراد ہے؟ اور ضرورت کی تعریف کیا ہے؟ اس کا اس نے کوئی جواب نہیں دیا۔اس کے بالمقابل اسلام نے ضرورت کی بجائے حق پر زور دیا ہے۔یعنی یہ کہ ہر شخص کو اس کا حق ملنا چاہیے۔اور حق کی تعریف یہ کی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو جو جسمانی، ذہنی، اخلاقی اور روحانی استعدادیں عطا کی ہیں، یہ اس کا ایک بنیادی حق ہے کہ اس کی ان جملہ استعدادوں کی کامل نشو و نما کا پورا پورا انتظام کیا جائے۔سو گویا اسلام کے نزدیک بلاتفریق و امتیاز ہر انسان کی جملہ فطری صلاحیتوں کی کامل نشو ونما کا انتظام کرنا، معاشرہ یا حکومت کی ذمہ داری ہے۔یہی وہ حقیقی مساوات ہے، جس کے قیام کی اسلام ضمانت دیتا ہے۔اور جس کے نتیجہ میں معاشرہ میں سے ہر قسم کے جبر اور ظلم کی جڑ کٹ کر رہ جاتی ہے۔یکم اگست،اوسلو مطبوعه روزنامه الفضل 15/16 نومبر 1980ء) اس سوال کے جواب میں کہ آپ کے دورہ کا مقصد اور ناروے میں مسجد کے قیام کی غرض کیا ہے؟ حضور نے فرمایا:۔میں یورپ، امریکہ، افریقہ کے ممالک میں اپنی جماعت کے مشنوں کا دورہ کر کے اپنے احباب سے ملاقاتیں کیا کرتا ہوں۔ناروے میں پہلے بھی کئی بار آچکا ہوں۔لیکن اس مرتبہ ایک نئی بات یہ ہوئی ہے 692