تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 685
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم ارشادات فرمودہ دوران دورہ مغرب 1980ء حضور نے نصرت جہاں سکیم کے تحت نازل ہونے والے بعض فضلوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کے بے پایاں فضل اور بے پایاں رحمتیں نازل ہورہی ہیں اور بڑی عظیم ذمہ داریاں آپ پر پڑ رہی ہیں۔دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے بھی اور آپ کو بھی ذمہ داریاں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے“۔06 جولائی ، ہیمبرگ حضور نے قرآن مجید کی آیت وَمَكَرُوا وَمَكَرَ اللهُ وَاللَّهُ خَيْرُ الْمُكِرِينَ (آل عمران : 55) (ترجمہ:۔اور انہوں نے بھی تدبیریں کیں اور اللہ نے بھی تقریریں کیں اور اللہ سب تدبیر کرنے والوں سے بہتر تد بیر کرنے والا ہے۔) کی نہایت لطیف اور پر معارف تفسیر کرتے ہوئے مثالیں دے دے کر واضح فرمایا کہ مخالفین حق ، حق کو مٹانے کی تدبیریں کرتے ہیں اور اپنی تدبیروں کو انتہا تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتے۔اس کے بالمقابل للہ تعالیٰ بھی تدبیر کرتا ہے۔وہ نہ صرف مخالفین کی تدابیر کو باطل کر کے رکھ دیتا ہے بلکہ اہل حق کو اپنے فضلوں اور رحمتوں سے نواز کر انہیں ایک کامیابی کے بعد دوسری کامیابی ،، سے ہمکنار کرتا چلا جاتا ہے۔اس تعلق میں حضور نے جماعت پر ہونے والے فضلوں اور رحمتوں کا بھی تفصیل سے ذکر کیا اور بالخصوص نصرت جہاں سکیم کے نتیجہ میں مغربی افریقہ میں رونما ہونے والے عظیم روحانی انقلاب کی طرف اشارہ کر کے واضح فرمایا کہ یہ انقلاب اسلامی تعلیم اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے شرف انسانی کے قیام اور محبت و پیار کے نتیجہ میں رونما ہوا ہے“۔حضور نے فرمایا:۔اصل چیز یہ ہے کہ آپ لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے پیار کریں تا آپ کو اس کا پیار حاصل ہو۔اور آپ کو اس کے نتیجہ میں اس کی مخلوق سے پیار کرنے کی توفیق ملتی چلی جائے۔اور آپ اسلام اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر نوع انسانی کے دل جیتتے چلے جائیں۔685