تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 684
ارشادات فرموده دوران دورہ مغرب 1980ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم نے اسلام قبول کیا ہے، وہ اس میں نماز پڑھ سکیں۔پادریوں کی مخالفت کی وجہ سے اس وقت ہماری یہ کوشش کامیاب نہ ہوسکی۔لیکن اس کام کے لئے ایک وقت مقرر تھا۔خدا تعالیٰ نے دس سال بعد ہمیں قرطبہ کے قریب ایک شاہراہ پر تیرہ کنال کا ایک قطعہ زمین عطا کر دیا۔ہم نے حال ہی میں وہاں یہ زمین خریدی ہے اور حکومت نے ہمیں اس پر مسجد تعمیر کرنے کی تحریری اجازت دے دی ہے۔دس سال پہلے خدا نے بتایا کہ ہر کام کے لئے ایک وقت مقرر ہے۔اور دس سال کے بعد جب وہ مقررہ وقت آیا تو خدا تعالیٰ نے وہاں مسجد تعمیر کروانے کے سامان کر دیئے۔حضور نے فرمایا:۔ہمارا خدا بہت فضل کرنے والا ہے۔اور وہ ہمیشہ سے ہمیں اپنے فضلوں سے نوازتا چلا آرہا ہے۔اس لئے آپ دنیا اور اس کی زینتوں کی طرف نہ دیکھیں بلکہ ہمیشہ رو بخدار ہیں۔اور اس پر کامل توکل رکھتے ہوئے اپنی زندگیوں کو قرآنی انوار اور اس کے لازوال اور بے مثال حسن کا آئینہ دار بنائیں۔تا کہ لوگ آپ کے عملی نمونہ سے متاثر ہو کر اسلام کی طرف کھینچے چلے آئیں۔اور اسلام آپ کے ذریعہ دنیا میں غالب آتا چلا جائے۔آپ سوچیں اور غور کریں کہ وہ جو پہلے ایک تھا، اسے خدا نے آج ایک کروڑ بنا دیا۔کتنی عزت بخشی خدا نے اس کو اور اس کے ذریعہ سے آپ کو۔پس آپ اپنے خدا کا دامن بھی نہ چھوڑیں اور اس سے کبھی بے وفائی نہ کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کو سمجھ عطا کرے۔05 جولائی، فرینکفورٹ اس زمانہ کے لئے خدا تعالیٰ کا ایک زبردست منصوبہ ہے۔اور وہ یہ ہے کہ مہدی علیہ السلام کے ذریعہ اسلام کو ساری دنیا میں غالب کرے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام ابتداء میں اکیلے تھے۔دنیا غلبہ اسلام کے مقصد میں آپ کو نا کام نہیں کر سکی۔آپ اکیلے نہیں رہے۔خدا تعالی نے آپ کی جماعت کو ساری دنیا میں پھیلا دیا۔وہ اپنی اس جماعت کو غلبہ اسلام کے مقصد میں کامیاب کرنے کے لئے اسے اپنے فضلوں اور اپنی رحمتوں سے نواز رہا ہے۔آج جماعت پر جو رحمتیں اور فضل نازل ہو رہے ہیں، وہ ہماری وجہ سے نہیں نازل ہور ہے بلکہ خدا تعالیٰ انہیں اس لئے نازل کر رہا ہے کہ وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کو دنیا میں پھیلانا چاہتا ہے۔جتنے زیادہ اس کے فضل اور رحمتیں نازل ہو رہی ہیں، اتنی ہی زیادہ آپ کی ذمہ داریاں بڑھتی چلی جارہی ہیں۔ان ذمہ داریوں کو آپ ہی نے ادا کرنا ہے اور آپ ہی نے آگے آکر کام کرنا ہے۔میں آٹے کے آدمی بنا کر انہیں تو حکم نہیں دے سکتا کہ جاؤ اور دنیا میں اسلام کو پھیلا دیا اس سے تعلق رکھنے والے دوسرے کام کرؤ“۔684