تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 683 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 683

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم ارشادات فرمودہ دوران دورہ مغرب 1980ء طور پر جذب کرنے کے لئے آپ کو اس پر کامل تو کل کرنا پڑے گا۔اسی توکل کا مظاہرہ کرنا پڑے گا، جس تو کل کا مظاہرہ طارق بن زیاد نے سپین کے ساحل پر کشتیاں جلاتے وقت کیا تھا۔اور اس سے بھی بہت پہلے حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کیا تھا کہ ضرورت پڑنے پر اپنا سارا مال حتی کہ گھر کی ایک ایک چیز اللہ تعالیٰ کے راستہ میں پیش کر دی۔اور جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ ابوبکر ! گھر میں کیا چھوڑا؟ تو آپ نے جواب دیا، اللہ اور اس کے رسول کا نام“۔حضور نے فرمایا:۔اس زمانہ میں آپ سے آخری مطالبہ یہی ہے کہ آپ بھی اللہ تعالیٰ پر توکل کرنے کا عزم کریں اور اپنے اس عزم پر قائم رہیں۔آپ عزم تو کریں مگر حسب ضرورت توفیق دینے اور پھر آپ کے عزم اور کوشش کو قبول کرنے والا خدا ہے۔قربانی کے مواقع پیدا ہوتے رہیں گے۔اور آپ کو ایسے ہر موقع پر لبیک کہنا ہوگا۔جماعت کا زندہ رہنا، اس امر پر موقوف ہے کہ خلیفہ وقت اس پر بوجھ ڈالتا ر ہے۔آپ ہر قسم کے بوجھ اٹھانے کے لئے ہمیشہ تیار ر ہیں اور اپنے زندہ ہونے کا ثبوت دیتے چلے جائیں۔حضور نے اس ضمن میں ایک اور اہم امر کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا کہ جماعت احمدیہ میں کوئی برا آدمی نہیں ہونا چاہئے ، ساروں کا ہی اچھا ہونا ضروری ہے۔ہاں نسبتی لحاظ سے کوئی زیادہ اچھا ہوگا اور کوئی کم اچھا۔مراد یہ ہے کہ امت مسلمہ میں کوئی منافق نہیں ہونا چاہئے۔جب بھی اندر سے یا باہر سے جماعت میں کوئی فتنہ پیدا ہو تو حدود کے اندر رہتے ہوئے ، اس کا مقابلہ کرنا چاہئے۔دین کے لئے غیرت کا ہونا ضروری ہے۔حضور نے فرمایا:۔25 بڑا دیا لو ہے، ہمارا خدا اور بہت پیار کرنے والا ہے وہ۔اس کے پیار کا ایک اظہار یہ بھی ہے کہ وہ اپنے جن بندوں سے پیار کرتا ہے، انہیں خوابوں کے ذریعہ بشارتیں دیتا ہے۔1970ء میں جب میں سپین گیا تو وہاں یہ دیکھ کر کہ یہ سرزمین جہاں اسلام آٹھ سو سال تک غالب رہا، اب اسلام سے خالی ہو چکی ہے، سخت کرب محسوس ہوا۔میں قریباً ساری رات جاگتا رہا اور دعا کرتارہا۔صبح کی اذان کے وقت مجھے بتایا گیا کہ خدا قادرتو ہے لیکن ہرکام کا ایک وقت مقرر ہے۔اس سے مجھے بہت تسلی ہوئی کہ اس سرزمین میں اسلام کے دوبارہ غالب آنے کی راہیں ضرور ہموار ہوں گی۔اس وقت ہم نے کوشش کی کہ سپین کی حکومت پرانے زمانہ کی ایک چھوٹی سی خستہ حال مسجد میں سال کے لئے ہمیں دے دے۔تاکہ پین میں جن لوگوں 683