تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 682 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 682

ارشادات فرموده دوران دورہ مغرب 1980ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم حضور نے احباب کو مخاطب کرتے ہوئے مزید فرمایا:۔آپ لوگ یہاں روزی کمانے آئے ہیں۔ایک تو آپ کو جرمن قوم کا شکر گذار ہونا چاہئے۔دوسرے آپ کو انہیں بھی قرآن کی پناہ میں لانے کی کوشش کرنی چاہئے۔یہ بھی ممکن ہو سکتا ہے کہ آپ ایک جرمن باشندے سے زیادہ ہمت کا مظاہرہ کریں۔آپ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیرو ہیں اور قرآن کی لا زوال و بے مثال تعلیم کے آپ حامل ہیں۔اتنی عظیم تعلیم آپ کے پاس ہے۔آپ کا فرض ہے کہ آپ یہاں کے باشندوں کو بتائیں کہ ان کی فلاح و نجاح اس تعلیم پر عمل پیرا ہونے کے ساتھ وابستہ ہے۔لیکن آپ محض زبانی تبلیغ سے انہیں اسلام کے حسن کا گرویدہ نہیں بنا سکتے۔آپ کو اسلام کے حسن سے حسن لے کر پہلے خود اپنی زندگیوں کو حسین بنانا ہو گا تب یہاں کے لوگ اسلام کے حسن سے متاثر ہوں گے۔آپ اسلام کے اصولوں کو تو ڑ کر اور اس کی بتائی ہوئی راہ کو چھوڑ کر تو انہیں اسلام کا حسن نہیں دکھا سکتے۔اسلام کے حسن کا مظاہرہ تو آپ کو خود اپنے وجودوں کے ذریعہ کرنا ہو گا۔اس کے بغیر تو وہ اس کے گرویدہ نہیں ہوں گے۔یہ امر یا درکھیں کہ قرآن ہی آپ کی پناہ ہے اور قرآن ہی آپ کا ہتھیار ہے۔پہلے خود اس کی پناہ میں آئیں اور پھر دوسروں کو اس کی پناہ میں لانے کا وسیلہ بنیں۔آپ ایسا کریں اور پھر خدا تعالیٰ کے فضلوں اور اس کی رحمتوں کے کرشمے دیکھیں تم خدا سے پیار کرو، خدا تم سے پیار کرے گا۔خدا کہتا ہے کہ تم اپنی ہر چیز کو میری راہ میں قربان کر دو اور پھر مجھ سے سب کچھ پالو۔اگر تم ایسا کر دکھاؤ گے تو یہ جہان اور اس کی ہر چیز تمہاری ہو جائے گی اور اگلا جہان بھی تمہارا ہی ہوگا۔جماعت پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہونے والے فضلوں اور رحمتوں کا ذکر کرتے ہوئے - حضور نے فرمایا:۔جس طرح ہوائی جہاز زمین پر حرکت میں آنے کے بعد فضا میں بلند ہوتا ہے اور پھر بلند ہوتا چلا جاتا ہے، اسی طرح جماعت احمد یہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اوپر ہی اوپر اٹھ رہی ہے اور ترقی کرتی چلی جارہی ہے۔اس امر کا ایک ثبوت دیتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔نصرت جہاں سکیم کے تحت 53 لاکھ روپے آپ نے قربانی کی۔اس میں سے سارا ابھی خرچ نہیں ہوا۔لیکن اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے اس سکیم میں ایسی برکت ڈالی ہے کہ اب اس کا بجٹ 04 کروڑ روپے سالانہ تک پہنچ چکا ہے۔اور تمام اخراجات نکال کر ایک کروڑ روپے کے قریب ہر سال بچ جاتا ہے۔یہ خدا تعالیٰ کا خاص فضل ہے کہ وہ ہمیں چھپر نہیں ، آسمان پھاڑ کر دیتا ہے۔لیکن اس کے فضلوں کو دائمی 682