تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 680 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 680

ارشادات فرموده دوران دورہ مغرب 1980ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم - تعمیر نہیں کر سکے تھے۔حال ہی میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں اوسلو کے قریب ایک سہ منزلہ شاندار عمارت عطا کر دی ہے، جو مسجد اور مشن ہاؤس کے طور پر بخوبی استعمال ہوسکتی ہے۔اور وہاں ترقی کی نئی راہیں کھل سکتیں ہیں“۔حضور نے بتایا:۔اسی طرح مغربی افریقہ کے ممالک میں، جہاں اللہ تعالیٰ نے ہمیں ہائر سیکنڈری سکولز اور متعدد ہسپتال کھولنے کی تو فیق عطا فرمائی ہے، ترقی کی نئی راہیں کھل رہی ہیں۔اور وہاں کے لوگ اور حکومتیں ہمیں نئے سکول اور ہسپتال کھولنے کے لئے کہ رہی ہیں اور ہر قسم کی سہولتیں بہم پہنچانے کی پیشکش کر رہی ہیں۔نائیجیریا سے حال ہی میں اطلاع آئی ہے کہ وہاں اللہ تعالیٰ نے جماعت کو مختلف علاقوں میں مزید تین بڑی بڑی مسجد میں تعمیر کرنے کی توفیق دی ہے۔اور ان کی خواہش ہے کہ اس دورہ میں ، میں ان کا بھی افتتاح کروں۔اللہ تعالیٰ کے نئے افضال کا ذکر کرنے کے بعد آخر میں حضور نے فرمایا:۔ہمیں بہت سارے کام کرنے ہیں۔طاقت ہمارے پاس نہیں اور ہم بہت کمزور ہیں۔لیکن جس اعلیٰ اور مقتدر ہستی کا ہم نے دامن پکڑا ہے، وہ کمزور نہیں ہے۔دنیا اس وقت اسلامی تعلیم کی پیاسی بھی ہے اور اسے اس کی ضرورت بھی ہے۔لیکن حالت یہ ہے کہ اگر اس کام کی انجام دہی کے لئے ایک ارب اکائی کوشش کی ضرورت ہے تو ہم میں اس کے بالمقابل ایک اکائی کوشش کی بھی طاقت نہیں ہے۔لہذا ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے ہمہ قدرت و ہمہ طاقت خدا سے اس کی نصرت طلب کرنے میں لگے رہیں اور ہمیشہ اس کی جناب میں جھکیں رہیں۔میں نے ربوہ میں بھی یہ تحریک کی تھی اور اب آپ سے بھی کہتا ہوں کہ آپ سات دن تک خاص طور پر دعا کریں کہ اللہ تعالٰی اپنے فضل سے اس دورہ کو ہر لحاظ سے کامیاب کرے اور غلبہ اسلام کے حق میں یہ دورہ بہت مفید اور نتیجہ خیز ثابت ہو“۔( مطبوعه روزنامه الفضل 10 جولائی 1980ء) 04 جولائی ،فرینکفورٹ حضور نے فرمایا:۔میں جب پہلے یہاں آیا تھا تو میں نے آپ کو وارننگ دی تھی کہ آپ اپنے پیسے کی حفاظت کریں۔اسلام حلال ذرائع سے کمائے ہوئے مال کو خرچ کرنے سے منع نہیں کرتا، وہ نا واجب خرچ سے منع کرتا ہے۔جن حالات میں سے آپ لوگ گزر رہے ہیں۔ان کے پیش نظر آپ کے لئے اپنے کمائے ہوئے مال کی حفاظت بدرجہ اولی ضروری ہے۔680