تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 670 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 670

خلاصہ خطبہ جمعہ فرمودہ 15 اگست 1980ء تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم حصول علم کی یہ بنیاد حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے بھی ہمارے ذہن نشین کرائی ہے۔آپ فرماتے ہیں:۔تم خوش ہو اور خوشی سے اچھلو کہ خدا تمہارے ساتھ ہے۔اگر تم صدق اور ایمان پر قائم رہو گے تو فرشتے تمہیں تعلیم دیں گے اور آسمانی سکینت تم پر اترے گی اور روح القدس سے مدد دیئے جاؤ گے اور خدا ہر ایک قدم میں تمہارے ساتھ ہوگا اور کوئی تم پر غالب نہیں ہو سکے گا۔خدا کے فضل کی صبر سے انتظار کرو۔گالیاں سنو اور چپ رہو، ماریں کھاؤ اور صبر کرو اور حتی المقدور بدی کے مقابلہ سے پر ہیز کرو تا آسمان پر تمہاری مقبولیت لکھی جاوے“۔( تذكرة الشہادتین، روحانی خزائن جلد 20 صفحه (68) صفحہ آپ کا یہ ارشاد کہ فرشتے تمہیں تعلیم دیں گے ، حصول علم کے تعلق میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔خدا تعالیٰ اس وقت ہی تعلیم دینے کے لیے فرشتوں کو مقرر کرے گا، جب ہم علم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ علمی ترقی کے لیے اس کے حضور دعائیں کریں گے۔خطبہ جاری رکھتے ہوئے فرمایا:۔یہ غلبہ اسلام کا زمانہ ہے۔اور اللہ تعالیٰ سے توفیق چاہتے ہوئے اسلام کو عملاً غالب کرنے کی ذمہ داری ہماری جماعت پر ڈالی گئی ہے۔غلبہ اسلام کا یہ جہاد صرف دینی میدانوں تک ہی محدود نہیں ہے۔نہ یہ دینی اور اخلاقی میدانوں میں آگے بڑھنے تک محدود ہے۔بلکہ یہ اس امر کا متقاضی ہے کہ ہم زندگی کے ہر میدان میں آگے بڑھ کر دوسروں سے سبقت لے جائیں۔فی الوقت میں علمی ترقی کے میدان میں سبقت لے جانے کی اہمیت واضح کروں گا۔حضرت اقدس بانی سلسلہ احمدیہ کے زمانہ میں علمی ترقی بہت زیادہ ہونا تھی۔انسان نے چاند پر قدم رکھنا تھا اور قریب ترین فاصلوں سے ستاروں اور سیاروں کی تصاویرا تار نا تھیں۔انسان نے علمی ترقی کے میدان میں یہ کارنامے سر انجام دے کر یہ سمجھ لیا کہ اس نے سب کچھ معلوم کر لیا ہے۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس نے جو کارنامے بھی سرانجام دیئے ، ان کی حیثیت روٹی سے چھڑنے والے چند بھوروں سے زیادہ نہ تھی۔ان لوگوں کے غرور کو توڑنے کے لئے اللہ تعالیٰ کے فضل پر بھروسہ کرتے ہوئے احمدیوں کے واسطے علم کے میدانوں میں ترقی کرنا ضروری ہے۔اسی لئے حضرت اقدس بانی سلسلہ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک دعا سکھائی گئی۔جو یہ ہے کہ 670