تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 663
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم خلاصہ خطاب فرمودہ 24 جولائی 1980ء ہے، جس کی وہ پیروی کر رہے ہیں۔عیسائیوں کے پاس کچھ نہیں ہے، آپ کے پاس سب کچھ ہے۔سب کچھ رکھنے کے باوجود آپ اسے دنیا کو دینے کی کوشش کیوں نہیں کرتے ؟“ حضور نے احباب کو ایک اہم بات کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا:۔آپ کو سوچنا چاہئے کہ خدا تعالیٰ کی ناراضگی کی آگ کا ایک سیکنڈ انسان برداشت نہیں کر سکتا۔یورپین قوموں کے افراد خدا تعالیٰ کی ناراضگی کی آگ کی طرف بھاگے جارہے ہیں اور آپ ہیں کہ آرام سے بیٹھے ہیں اور انہیں بچانے کی فکر نہیں کرتے۔یہاں آکر چند ہزار کرونے (ڈنمارک کا سکہ) کمانا تو کوئی کام نہیں۔اصل کام تو ان لوگوں کو خدا تعالیٰ کی ناراضگی کی آگ سے بچانا ہے۔خدا تعالیٰ کے فضل تو بارش کی طرح برس رہے ہیں اور ہمیں بیدار کر رہے ہیں کہ ہم آگے بڑھیں اور ان لوگوں کو اس آگ سے بچائیں ، جو ان کے چاروں طرف بھڑک رہی ہے۔لیکن آپ کے دلوں کی حالت اور عمل کی کیفیت ایسی نہیں ، جس سے آپ کے پوری طرح بیدار ہونے کا ثبوت مل سکے۔ہمارے جو لوگ دوسرے ملکوں میں رہتے ہیں، میرے نزدیک ان کی حالت کسی نہ کسی حد تک قابل اصلاح ہے۔ان پر ماحول کا اثر ہورہا ہے، گو انہیں اس کا پتہ نہیں۔حضور نے فرمایا:۔اس وقت جماعت احمدیہ جس دور میں داخل ہو چکی ہے، وہ بہت اہم دور ہے۔مجھے اور آپ کو قربانی دینی پڑے گی۔اس کے بعد بہت جلد ایک انقلاب عظیم آنے والا ہے۔سیکنڈے نیویا میں عیسائیت سب سے بعد میں پھیلی۔گیارھویں صدی عیسوی میں اسے یہاں نفوذ حاصل ہوا۔یہاں جب پادری پہنچے تو لوگوں نے انہیں قتل کرنا شروع کر دیا۔ان کا قتل ہونا ہی یہاں عیسائیت کو پھیلانے کا موجب بن گیا۔اتنا شدید رد عمل ہوا اس کا کہ لوگ عیسائیت کی طرف متوجہ ہونے لگے اور رفتہ رفتہ یہاں عیسائیت غالب آ گئی۔پس تم لوگ جو روزی کمانے کی غرض سے یہاں آئے ہوئے ہو تو اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرتے ہوئے اور اس پر توکل رکھتے ہوئے، محبت اور پیار کے ساتھ یہاں کے لوگوں کو سمجھاؤ کہ کیوں ہلاکت کی طرف جا رہے ہو؟ اصل الاصول یہ ہے کہ ہم نے اپنے پر بھروسہ نہیں کرنا ، بھروسہ صرف اور صرف خدا پر کرنا ہے۔کوشش کریں کہ اسلامی تعلیم کے مطابق زندگی گزاریں۔اپنی اور اپنی نسلوں کی حفاظت کریں۔خدا تعالیٰ نے آپ کو ان لوگوں کا استاد بنایا ہے، ان کا لیڈر بنایا ہے۔آپ ان کی نقل نہ کریں بلکہ اپنے عمل سے ان کی رہنمائی کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کو تو فیق عطا کرے۔آمین۔مطبوعه روزنامه الفضل 20 دسمبر 1980ء) 663