تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 661 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 661

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خلاصہ خطاب فرمودہ 24 جولائی 1980ء ہر احمدی کو ہمیشہ اپنا مقام اپنے پیش نظر رکھنا چاہیئے خطاب فرمودہ 24 جولائی 1980ء تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور رحمہ اللہ نے احباب کو نصیحت فرمائی کہ ہر احمدی کو ہمیشہ اپنا مقام اپنے پیش نظر رکھنا چاہئے۔یہ بات ہمیشہ اس کے ذہن میں مستحضر نی چاہئے کہ ایک احمدی ہونے کی حیثیت میں ، میں کیا ہوں ؟ مجھ پر کیا ذمہ داریاں ہیں؟ جماعت احمدیہ کو کس غرض سے قائم کیا گیا ہے؟ وہ کون سے خدائی وعدے ہیں، جن کے پورا ہونے کا وقت آگیا ہے؟ وہ کون سی نئی بشارتیں ہیں، جو ہمیں دی گئی ہیں؟ اللہ تعالیٰ کس طرح ہماری پردہ پوشی فرماتا ہے اور ہمیں اپنے فضلوں سے نوازتا ہے؟ حضور نے فرمایا:۔ان سب باتوں کو پیش نظر رکھے اور ان پر غور کئے بغیر ایک احمدی کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی توفیق نہیں مل سکتی۔بعد ازاں حضور نے احباب کو اس آخری زمانہ میں غلبہ اسلام کے آسمانی منصوبہ کی ابتداء یاد دلاتے ہوئے فرمایا:۔90 سال پہلے ایک چھوٹے سے گاؤں میں ایک ایسا فرد تھا، جسے اس کا خاندان بھی نہیں پہچانتا تھا۔اس کے اپنے قریبی رشتہ دار بھی بھول جاتے تھے کہ وہ بھی ان کے خاندان کا ایک فرد ہے۔اس کی چیاں اور پھوپھیاں اسے کھانا دینا بھول جاتی تھیں۔اور جب انہیں یاد آتا تو بچے ہوئے ٹکڑے اکٹھے کر کے اس کے لئے کھانے کا انتظام کر دیتیں۔جب تلاوت قرآن میں اسے مستغرق رہتے ہوئے ایک زمانہ گذر گیا تو خدا تعالیٰ نے اسے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اٹھ اور دین کی خدمت کر۔میں نے تیرے ذریعہ اسلام کو ساری دنیا میں غالب کرنے فیصلہ کیا ہے۔حضور نے غلبہ اسلام کے آسمانی منصوبہ کی ابتدا کا ذکر کرنے کے بعد بتایا کہ قرآن کریم کی رو سے دوزمانے بہت ہی مبارک ہیں۔ایک حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ۔اس وقت کی معلوم دنیا میں اسلام پھیلا اور غالب آیا۔تلوار کے زور سے نہیں بلکہ اس محبت اور 661