تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 654
خصوصی پیغام فرمودہ 03 مئی 1980ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم د سپین میں مسجد کے لئے زمین کی خرید اور حکومت سے مسجد تعمیر کرنے کی اجازت قرآن مجید اور اسلامی لٹریچر کی وسیع پیمانہ پر اشاعت یہ ادا ئیگی حقوق طلباء کے نظام کا اجراء یہ وہ شیریں پھل ہیں، جو ہمیں صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ کے ذریعہ حاصل ہوئے ہیں۔اور ان میں دن بدن اللہ تعالیٰ کے فضل سے اضافہ ہورہا ہے۔اس منصوبہ کا ساتواں مرحلہ شروع ہو چکا ہے۔میں اپنے تمام عزیز بھائیوں اور بہنوں کو ، چاہے وہ دنیا کے کسی حصہ میں رہتے ہوں، توجہ دلاتا ہوں کہ آپ پہلے سے بھی بڑھ کر اس فنڈ کو مضبوط بنانے کے لئے اپنی مساعی کو تیز تر کر دیجئے۔اور غلبہ دین خاتم الانبیاء کے لئے ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کے لئے ہر وقت مستعد ر ہے۔اپنے وعدوں کو مرحلہ وار سو فیصد سے بھی زیادہ پورا کیجئے۔اور جو اس وقت تک اس مبارک تحریک میں شامل نہیں ہو سکے یا جن کو اللہ تعالیٰ نے اب مالی فراخی دی ہے، وہ اب اس میں شامل ہو جائیں۔اور وعدوں کو اپنی استطاعت کے مطابق کر دیجئے۔اللہ تعالیٰ آپ کے اموال میں برکت دے اور آپ کی قربانیوں کو قبولیت کا شرف عطا فرمائے۔امين۔اللهم امين۔654 والسلام خاکسار ( دستخط ) مرزا ناصر احمد خليفته المسيح الثالث مطبوعه روزنامه الفضل 05 مئی 1980ء)