تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 653
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم خصوصی پیغام فرمودہ 03 مئی 1980ء غلبہ دین خاتم الانبیاء کے لئے ہر قسم کی قربانی کے لئے ہر وقت مستعد رہیے خصوصی پیغام فرموده 03 مئی 1980ء بنام احباب جماعت بسم الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود عزیز بھائیو اور بہنو! خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر السلام عليكم ورحمة الله وبركاته آپ کو یاد ہوگا کہ 1973ء کے جلسہ سالانہ کے موقع پر انہی منشاء کو پورا کرنے اور غلبہ دین خاتم الانبیاء کی مہم کو تیز تر کرنے کی خاطر میں نے صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبہ اور صد سالہ احمد یہ جوبلی فنڈ کے قیام کی تحریک کی تھی۔جس پر دنیا بھر کے احمدیوں نے اپنی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ، محبت ، اخلاص اور پورے جوش و ولولہ کے ساتھ اس فنڈ میں وعدے لکھوائے اور مرحلہ وار ادائیگی شروع کر دی۔الہی بشارتوں کے پیش نظر ہمارا ایمان ہے کہ جماعت احمدیہ کے قیام کی دوسری صدی ، غلبہ دین خاتم الانبیاء کی صدی ہوگی۔اس لئے جماعت کا فرض ہے کہ اس صدی کا شایان شان استقبال کیا جائے۔میں نے گزشتہ جلسہ سالانہ پر خدا تعالیٰ کے ان افضال کا ذکر کیا تھا، جو صد سالہ جو بلی فنڈ کے سلسلہ میں جماعت احمدیہ پر ہورہے ہیں۔حق کا پہنچنا ملک سویڈن کے شہر گوٹن برگ میں مسجد دمشن ہاؤس کی تعمیر لنڈن میں عالمی کسر صلیب کا نفرنس کا انعقاد اور اس کے نتیجہ میں کروڑوں انسانوں تک پیغام سرینگر میں (جہاں حضرت مسیح علیہ السلام مدفون ہیں ) مسجد اور مشن ہاؤس کی تعمیر ناروے میں مشن ہاؤس کے لئے عمارت اور مسجد کے لئے جگہ کی خرید 653