تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 49
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد پنجم خطبہ جمعہ فرمودہ 08 فروری 1974ء سب کو اپنی طاقت سے حصہ عطا کرے اور اپنے نور سے ہمیں علم عطا کرے۔اور ہمیں یہ توفیق دے کہ شیطان کی تمام ظلمات کو اس زمانہ میں دنیا سے مٹا کر توحید کا جھنڈا دنیا کے کونے کونے پر اور محمدصلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی محبت ہر دل میں ایک پختہ، اندر گھس جانے والی میخ کی طرح گاڑ کر اس مقصد کے حاصل کرنے والے ہوں ، جس مقصد کے لئے انسان کو پیدا کیا گیا ہے۔اور جس مقصد کے لئے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیسی عظیم ہستی کو دنیا کی طرف مبعوث کیا گیا۔اور جس غرض کے لئے قرآن کریم جیسی بہت ہی عظیم اور حسین اور احسان کی طاقتیں رکھنے والی شریعت کو ، جو انسان کی تمام صلاحیتوں کی نشو و نما کی اہلیت رکھتی ہے، اسے دنیا کی طرف ابدی شریعت کے لحاظ سے قیامت تک قائم رہنے والی شریعت کے لحاظ سے بھیجا گیا ہے۔دعاؤں کے ساتھ ، دعاؤں میں مشغول رہ کر ، ان دعاؤں کو بھی پڑھتے ہوئے ، اس طریق پر ، جو میں نے بتایا۔اور اپنی زبان میں بھی ہر شخص اپنے فہم اور اپنی قوت کے مطابق ، اپنے علم اور اپنی فراست کے مطابق خدا تعالیٰ کے حضور جھکے اور ایک چیز سامنے رکھے کہ غلبہ اسلام کے لئے ہم پیدا کئے گئے ہیں۔اور اس مقصد کے حصول کے لئے اگر ہمارے جسموں کا قیمہ بنا دیا جاتا ہے تو ہم اس کے لئے بھی تیار ہیں۔اور دنیا کو ایک نہایت بھیانک ہلاکت سے بچانے کی خاطر ہم اپنے پر ہر قسم کا دکھ اور ظلم سہنے کے لئے تیار ہیں۔اور انشاء اللہ جیسا کہ وعدہ دیا گیا ہے، اگر آپ خلوص نیت سے کوشش کریں گے تو اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اس سے زیادہ آپ پر نازل ہوں گی ، جس کو آپ کا ذہن اپنے تصور میں لاسکتا ہے۔(رجسٹر خطبات ناصر، غیر مطبوعہ ) 49 49