تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 631 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 631

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1979ء اس کے پیار کو پاتا اور خدا کے ساتھ بیوفائی کرتا ہے۔اس واسطے میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ اگر میں ایک فقرہ میں نصیحت کرنا چاہوں اور ہمیشہ وہ کرتا چلا جاؤں تو وہ فقرہ یہ ہوگا۔یا درکھو! اتنے پیار کرنے والے رب کریم سے کبھی بے وفائی نہ کرنا۔کوئی ہمیں تکلیف نہیں پہنچائی ، اس نے کبھی۔اگر کہیں اور سے تکلیف پہنچی تو جتنی تکلیف پہنچی، اس سے ہزار گنا، لاکھ گنا، کروڑ گنا بے شمار گنا زیادہ ہمارے سکون کے ، اطمینان کے، آرام کے سامان پیدا کر دیے۔ایک شخص کو اس کی غلطی تھی یا نہیں، بہر حال وہ سمجھا مجھے بلا وجہ نکالا گیا نوکری سے۔بڑا گھبرایا ہوا آیا۔میں نے کہا، دیکھو! ہم تو ایک خدا پر ایمان لاتے ہیں۔جتنے تمہیں اس وقت پیسے مل رہے ہیں ماہانہ اس سے سات گنا زیادہ خدا تمہیں دے گا۔میرے منہ سے نکل گیا۔میری عزت خدا نے رکھ لی۔میں تو خدا کے سامنے سر نہیں اٹھا سکتا۔اتنا پیار کرتا ہے۔ابھی مہینہ، ڈیڑھ مہینہ ہوا، اس کا خط آیا۔میں تو بھول گیا۔مجھے سے تو ملتے ہیں ہزاروں آدمی۔ان سے میں باتیں کرتا ہوں، پھر وہی مجھے یاد کراتے ہیں۔اس نے خط میں لکھا کہ جب میں پریشانی کی حالت میں آپ سے ملا تو آپ نے مجھے نصیحت کی تھی کہ دیکھو! رزاق خدا ہے، انسان نہیں۔اور جس تنخواہ کو تم چھوڑ رہے ہو، اس سے سات گنا زیادہ خدا تمہیں تنخواہ دے سکتا ہے یا دے گا۔کوئی اس قسم کا فقرہ بولا۔اور آج میں اس لئے لکھ رہا ہوں کہ میں بالکل سات گنا زیادہ تنخواہ آج لے رہا ہوں۔اور آپ کی بات خدا نے پوری کر دی۔یہ خدا ہے، جس کے دامن کو ہم نے پکڑا، جس سے ہمارا واسطہ ہے۔اسے چھوڑ کے تو ہم نے کہیں نہیں جانا۔اور یہ درایسا ہے، یہاں دھونی رما کے بیٹھے رہو۔کسی سے دشمنی نہ کرو، کسی کی بدخواہی نہ چاہوں، کسی کا غصہ تمہارے دلوں میں جگہ نہ پائے ، کسی کے خلاف ایک لفظ بھی تمہاری زبانوں سے نہ نکلے۔دعا ئیں کرو۔اپنے لئے ، ان لوگوں کے لئے بھی ، جو غلطی سے خود کو تمہارا دشمن سمجھتے ہیں۔اور خدا تعالیٰ سے اس کی خیر چاہو۔اس کی رحمتوں کی تجلیات اپنی زندگی میں اس سے مانگو۔وہ تمہیں اتنادے گا، اتنا دے گا کہ تمہاری نسلوں سے بھی وہ چیزیں نہیں سنبھالی جائیں گی۔اللہ تعالیٰ فضل کرے اور ہمیں صحیح معنی میں اور حقیقی رنگ میں مسلم بنائے۔خادم اسلام بنائے۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا غلام بنائے۔اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا نور ہمارے سینوں میں ہمیشہ چمکتا رہے۔دنیا کی ظلمات کو دور کرنے کی ہمیں طاقت عطا کرے اور اس میں ہمیں کامیابی عطا کرے۔آمین۔السلام عليكم ورحمة الله وبركاته ( مطبوع روزنامه الفضل 26 فروری 1986ء) 631