تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 618 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 618

اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1979ء تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم آرڈر بک کر دیئے ہیں، اس کتاب Invitaion کے۔اور اس کی قیمت انہوں نے دس پونڈ رکھی ہے اور صفحے اس سے کم ہیں اور کا غذا اور طباعت ایک جیسی ہے۔تو یہ ہمیں اللہ تعالیٰ توفیق دے رہا ہے۔قرآن کریم کا ترجمہ بڑا ضروری ہے۔غانا نے دس ہزار شائع کر دیا، انگریزی ترجمہ امریکہ میں بہت اچھے اچھے کاغذ پر، اچھی پرنٹنگ پر بیس ہزار انگریزی ترجمے کے نسخے ابھی پچھلے مہینے میں شائع ہوئے ہیں۔یہ ابتداء ہوئی ہے ان کی۔اسی طرح انڈونیشیا کوشش کر رہا ہے۔سواحیلی زبان میں ترجمے ہوئے ہیں۔یوگنڈا، یوگنڈن زبان میں ترجمہ ہوا ہے۔اس کی تفصیل تو پھر بتاؤں گا۔لیکن ہمیں ترجمہ کرنے والے بھی چاہئیں اور لکھنے والے بھی۔رسالے لکھنے والے، کتابیں لکھنے والے چاہئیں۔عام اب مثلاً یہ جو کتاب Essence of Islam Vol۔Nal صد سالہ جوبلی کے نظام کے ماتحت شائع ہوئی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے Quotations ( کویشنز ) پر مشتمل 328 صفحے کی کتاب ہے۔یہ ایک Material (میٹریل) ہے، اس میں سے چار ورقے شائع کئے جاسکتے ہیں۔قسیم کرنے کے لئے بڑا اچھا مواد تیار موجود ہے۔اس سے انشاء اللہ ہمارے دوست امریکہ اور انگلستان اور آسٹریلیا اور افریقہ کے ممالک میں جہاں انگریزی بولی جاتی ہے، وہ اس سے فائدہ اُٹھا ئیں گے۔اور جرمنی اور سوئٹزر لینڈ اور فرانس اور سپین وغیرہ ملکوں کے لئے انگریزی سے ترجمہ کرنا آسان ہے، اردو کی نسبت۔کیونکہ وہاں اس قسم کے اردو دان اٹالین جاننے والے اور انگریزی جاننے والے نہیں ملیں گے۔لیکن انگریزی سے فریج میں ترجمہ کرنے والے عام مل جائیں گے، پیسے لیں گے۔اجرت پر کام کر دیں۔تو یہ ایک راستہ کھل گیا ہے“۔مطبوعه روزنامه الفضل 24 فروری 1980ء) ”اصل چیز یہ ہے، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے غلبہ اسلام کے متعلق جو پیش خبریاں دیں، ان میں ایک یہ بھی ہے۔آپ نے فرمایا :۔خدا تعالیٰ نے مجھے بار بار خبر دی ہے کہ میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم اور معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کی رو سے سب کا منہ بند کر دیں گئے۔بڑا عظیم الہام ہے۔بڑی عظیم پیش گوئی ہے کہ:۔" میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم اور معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کی رو سے سب کا منہ بند کر دیں گے“۔618