تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 617 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 617

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1979ء یک شخص اخبار پڑھ کے اپنی سیٹ پر چھوڑ کے اسٹیشن پر اتر جاتا ہے۔وہاں ایک اور آدمی آبیٹھتا ہے، جس کے پاس اخبار نہیں۔جب گاڑی کھڑی ہوتی ہے، وہ پلیٹ فارم پر جا کے اپنے لئے وہی اخبار خرید کے لاتا ہے، وہ نہیں اٹھاتا، جو اس کی سیٹ کے اوپر پڑا ہوا ہے۔یہ جذ بہ پیدا کریں ، عادت ڈالیں۔خرید کے پڑھنے کی عادت ڈالیں۔میں یہ نہیں کہہ رہا عادت ڈالیں پڑھنے کی۔خرید کے پڑھنے کی عادت ڈالیں۔ویسے لوگ لیموں نچوڑ تو ساری دنیا میں ہیں، امریکہ میں بھی ہیں ، انگلستان میں بھی ہیں، یورپ میں بھی ہیں، یہاں بھی ہیں۔جو کسی کی کتاب پڑھنے کے لئے لیتے ہیں، پھر واپس ہی نہیں کرتے۔وہ تو ہیں چند ایک۔ساری قوم اگر تیار ہو جائے اور ہزار میں دو، ایک ایسے ہوں تو معاف کردوان کو۔وہ اپنا شوق اس طرح پورا کر لیں۔لیکن قوم کو عادت ہونی چاہیے کم از کم ہماری قوم کے اس حصے کو تو عادت ہونی چاہیے، جو میری بات سنتا اور غور سے سنتا اور دل میں اس کے جذبہ پیدا ہوتا ہے کہ میں اس پر عمل کرنے کی بھی کوشش کروں۔میں نے بتایا پڑھنے کی عادت، لکھنے کی عادت ہونی چاہیے۔حضرت مسیح موعود کا جو کلام ہے، اس کے اندر اتنا اثر اور اتنا حسن ہے کہ انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔اتنی کے قریب کتابیں لکھیں، عربی میں ہیں، فارسی میں بھی ہیں، اکثر اردو میں ہیں۔سب کے تراجم شائع کرنا، پھر دنیا ان تراجم کو پڑھنے کے لئے تیار بھی ہو۔ابھی تو نہیں تیار - 50, 30,40 سال 60 سال شاید لگیں ، ان کو تیار ہونے میں۔لیکن اس وقت ضروری ہے کہ آپ کی کتب کے اقتباسات کو شائع کر دیا جائے۔اس وقت ایک کتاب تو صد سالہ جوبلی کے انتظام میں شائع ہوئی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اقتباسات۔اللہ تعالیٰ کی ذات وصفات کے متعلق ، اسلام کیا چیز ہے؟ اسے روشناس کرانے کے متعلق ، قرآن عظیم کے متعلق اور محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور شان اور آپ کے خاتم النبین ہونے کا جو مقام ہے، اس کے متعلق 328 صفحے میں ان حوالوں کے۔کچھ صفحے اور بھی ہیں۔یہ شائع ہوئی ہے۔اور بڑی ستی اللہ کے فضل سے شائع ہوگئی۔بہترین مطبع خانے نے شائع کی ہے۔بہترین کاغذ ہے، بہترین Getup ہے اور صرف اڑھائی پونڈ قیمت ہے۔جو کچھ بھی نہیں ان ملکوں کے لحاظ سے، اتنی ہی قریباً سائز کی ایک Invitation ہے کتاب، جو حضرت مصلح موعود کی لکھی ہوئی ہے۔اور ایک فرم نے ہم سے اجازت لے کر دس ہزار شائع کی ہے، اپنے طور پر۔اور اس میں بہت سارا تعارف ہو گیا ، اسلام کا اور احمدیت کا۔پچھلے سال اس مطبع خانے نے ہمیں اطلاع دی تھی کہ چار ہزار انگلستان کی لائبریریوں نے 617