تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 602
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 26اکتوبر 1979ء وو تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا کرے اور ہم سب کو، جو انصار اللہ سے تعلق رکھنے والے ہیں، اپنی عمر کے لحاظ سے انصار کی تنظیم میں ہیں، ہم سب کو ان تین حقیقتوں پر قائم ہو کر اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کی توفیق عطا کرے۔تا کہ ہم ان کے لئے ، جو عمر میں ہم سے چھوٹے یا علم میں اتنے پختہ نہیں یا جو تجربہ میں کم ہیں یا بعد میں آنے والی نسلیں ہیں، ان کے لئے نیک نمونہ بنیں، بدنمونہ نہ بنیں۔تا کہ ہر نسل اپنے دور میں سے گزر کے جب انصار اللہ میں شامل ہو تو آنے والی نوجوان نسلوں کے لئے وہ نمونہ بنتی چلی جائے۔تاکہ وہ کام جو اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ کے مسلمان کے سپرد کیا ہے کہ ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرے، وہ جلد پورا ہو۔اور یہ مقصد ہمارا اس زندگی میں بھی ہمیں حاصل ہو اور دنیا جہان کی خوشیاں مل جاتی ہیں، اگر یہ مقصد حاصل ہو جائے کہ نوع انسانی ساری کی ساری اللہ تعالیٰ کی توحید کے جھنڈے تلے جمع ہو اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پیار اور محبت میں مست اور سر شار آگے ہی آگے خدا تعالیٰ کے قرب کی راہوں پر چلتی چلی جائے۔یہ نظارہ ہم دیکھیں۔جو دوری کی راہیں آج دنیا اختیار کئے ہوئے ہے، خدا کرے وہ دوری کی راہیں قرب کی راہوں میں بدل جائیں۔اور اس میں ہمارا بھی کچھ حصہ ہو۔اس رنگ میں کہ خدا ہماری کوششوں کو قبول کرے اور ہمیں بھی اس کی محبت اور پیار حاصل ہو۔آمین۔( مطبوعه روز نامه الفضل 22 ستمبر 1980ء) 602