تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 593
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم پیغام بر موقع جلسه سالانه تنزانیہ آئندہ صدی کے استقبال کے لئے خود کو تیار کریں پیغام بر موقع جلسہ سالانہ تنزانیہ منعقدہ 28 تا30 ستمبر 1979ء بسم الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر احباب جماعت ہائے احمد یہ تنزانیہ! السلام عليكم ورحمة الله وبركاته مجھے یہ معلوم کر کے بہت خوشی ہوئی کہ آپ مورخہ ۷، ۸، ۹ تبوک ۱۳۵۸ھ کو اپنے گیارھویں سیالانہ جلسہ کا انعقاد کر رہے ہیں۔(جلسہ بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر ۲۸ ۲۹ ۳۰ تبوک ۱۳۵۸ھ کو ہوا۔ناقل ) خدا تعالیٰ اس جلسہ کو بہت برکت دے اور ہر لحاظ سے کامیاب کرے۔اور اس جلسہ کے نتیجہ میں تنزانیہ میں اسلام واحمد بیت کو فروغ نصیب ہو۔آمین۔سلسلہ عالیہ احمدیہ کو قائم ہوئے نوے سال گزر چکے ہیں۔اس مختصر سے عرصے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خدام کے ہاتھوں اسلام کا پیغام دنیا کے تمام ممالک میں پہنچ چکا ہے۔اور وہ وقت بہت قریب ہے، جب يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًان کے تحت لوگ گروہ در گروہ احمدیت میں داخل ہوں گے۔اور تمام وہ لوگ، جو آج اسلام کی مخالفت میں کمر بستہ رہتے ہیں، اسلام کے حسن اور خوبصورتی کا شکار ہوں گے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی قبول کرنے پر آمادہ ہو جائیں گے۔یہ سب کچھ اگلی صدی میں انشاء اللہ ہوگا۔اگلی صدی ، جس کے شروع ہونے میں صرف دس سال باقی ہیں اور جو غلبہ اسلام کی صدی ہے، اس صدی میں خدا تعالی کی نصرت آئے گی اور حضرت امام آخر الزمان علیہ السلام کے خدام کے ذریعے اسلام کا جھنڈا تمام ممالک میں بلند کیا جائے گا۔اس وقت ایسے لوگوں کی ضرورت محسوس ہوگی ، جنہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام کو اچھی طرح سمجھ بوجھ کر قبول کیا ہو اور جو اسلام اور قرآن کریم کی حقیقی 593