تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 576 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 576

اقتباس از خطاب فرموده 2 10 اپریل 1978ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم تحریک اپنے عروج کو پہنچ چکی ہوگی۔اس کے بعد بھی کام ہوں گے۔تیسری صدی میں بھی کام کئے جائیں گے۔لیکن غلبہ اسلام کی مہم اپنے عروج کو پہنچ چکی ہوگی۔پھر تھوڑے تھوڑے اور کام اور کوششیں کرنی ہوں گی ، وہ جماعت کرے گی۔پھر اس معاشرہ کو قائم رکھنا ہے، جس میں ایک خاندان کی طرح پیار کے اصول پر قائم رہنے والا معاشرہ ہے۔دنیا اکثر ایک دوسرے سے پیار نہ کر کے تکالیف برداشت کرتی ہے۔خدا تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم بنی نوع انسان سے پیار کر کے ان کے دل جیتیں اور ساری دنیا کی تکالیف کو دور کرنے والے ہوں۔اور جس غرض کے لئے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کی طرف مبعوث ہوئے تھے ، وہ غرض اپنی آخری شکل میں پوری ہو اور نوع انسانی سوائے شاذ استثناء کے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جائے اور ایک حسین معاشرہ قائم ہو جائے۔اور محبت اور پیار کے ساتھ انسان انسان کے ساتھ مل کے اپنی دنیوی حسنات کے لئے بھی اور اخروی حسنات کے لئے بھی جد و جہد اور کوشش اور سعی میں مشغول رہے اور امن اور پیار کی زندگی میں خوشحالی کے ایام گزار رہا ہو۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو“۔" جو ذمہ داریوں خدا نے آپ پر ڈالنی چاہی ہیں اور آپ نے رضا کارانہ طور پر ان کو قبول کر لیا جماعت احمدیہ میں داخل ہو کر ، خدا تعالیٰ آپ کو توفیق دے کہ ان ذمہ داریوں کو آپ نبھانے والے ہوں۔اور اللہ تعالیٰ ہماری حقیر کوششوں کو قبول فرمائے اور ہماری زندگی میں اپنی رحمتوں کے جلوے ظاہر کرے۔اور معاشرہ کے اندر ایک ایسا حسن پیدا کرے کہ ہم دوسری دنیا کو بھی کھینچنے والے اور جذب کرنے والے بن جائیں۔اور اسلام کا نام بلند ہو اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت دلوں میں قائم ہو جائے۔اور اسلام شرق و غرب اور شمال جنوب میں پھیل جائے اور اس کرہ ارض کا اسی طرح احاطہ کر لے ، جس طرح اس کرہ ارض کو اس کے پانیوں اور زمین نے احاطہ کیا ہوا ہے۔آمین۔آئیں دعا کر لیں۔“ رپورٹ مجلس مشاورت منعقدہ 31 مارچ تا 2 10 اپریل 1978 ء ) 576