تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 575 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 575

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خطاب فرموده 02 اپریل 1978ء لیکن ایک ملین بھی کم ہے۔اسی واسطے ہمارے لئے جو اصل چیز ہے، وہ یہ ہے کہ شروع میں کم از کم تین پریس کی ہمیں ضرورت ہے۔تو اس کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔انشاء اللہ وہاں امریکہ میں ایک کام شروع ہو جائے گا، پھر بڑھتا رہے گا۔انگلستان میں بھی امید ہے، انشاء اللہ کام شروع ہو جائے گا۔دوسرے دنیا کے بعض حصے ایسے ہیں، جن میں کتابیں بہت سستی شائع ہو رہی ہیں۔بعض یورپ میں حصے ہیں، بعض ایشیاء کے حصے ہیں۔یعنی انہوں نے Specialise کیا ہے، کتابیں چھاپنے میں۔اور اتنی کثرت سے چھاپتے ہیں کہ طباعت کا خرچ جو ہے، وہ نسبتاً کم ہو گیا ہے۔وہ بہت سستے داموں میں چھاپ دیتے ہیں۔غانا کو میں نے انگریزی ترجمہ قرآن کی اجازت دی تھی۔انگریزی کا ترجمہ قرآن ہانگ کانگ سے چھپوانے کا آرڈر دیا ہوا ہے۔وہاں ہمارے ایک آدمی گئے ہوئے ہیں۔اسی طرح ایک ایسٹرن یورپ کے ایک ملک میں طباعت کا بہت ستا انتظام ہے۔پتہ نہیں وہاں کاغذستا ہے یا کیا وجہ ہے؟ بڑا اچھا کاغذ بھی وہ خود بناتے ہیں۔کاغذ بنانے کی انڈسٹری بھی وہاں موجود ہے اور کتابت بھی کرتے ہیں۔یعنی جو انگلستان میں خرچ چار پونڈ کا ہے کسی کتاب پر تو اس جگہ وہ ایک پونڈ سے بھی کم ہے۔یعنی پچیس فیصد میں ہو جاتا ہے۔تو وہ تلاش کر رہے ہیں کہ جب تک ہمارے پر یس کام کرنا شروع کریں، اس وقت تک ہمیں ایسے ذرائع کا پتہ لگ جائے ، جہاں سے ہم سستے شائع کر سکیں۔اس میں دو فائدے ہیں۔ایک تو جو خریدے گا، وہ مارکیٹ بڑی ہو جائے گی۔یعنی زیادہ لوگ کم قیمت پر خریدنے کے لئے تیار ہو جائیں گے۔اور ہم زیادہ نسخے مفت تقسیم کرنے کے قابل ہو جائیں گے، اسی رقم میں۔یعنی چار ہزار میں ایک ہزار نسخے تقسیم کرنے کی بجائے چار ہزار میں چار ہزار نسخے تقسیم کرنے کے قابل ہو جائیں گئے“۔غلبہ اسلام کی مہم اور اس کے عروج کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا :۔وو پس ہر انسان سے ہم نے پیار کرنا ہے۔اور یہ ہم نے اپنی طرف سے نہیں کرنا۔یہ ہم نے اس خدا تعالیٰ کی طرف سے کرنا ہے، جس نے یہ فرمایا ہے کہ رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْ (الاعراف: 157) اور اس محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے کرنا ہے، جن کے متعلق خدا نے گواہی دی ہے کہ آپ رحمۃ اللعالمین ہیں۔اور ان کی نمائندگی میں ہر انسان کو یہ پیار دے کر خدا اور رسول کے لئے انسان کے دلوں کو جیتنا ہے۔اور خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے کہ اس زمانہ میں یہ بات مقدر ہے کہ اسلام کے لئے دل جیتے جائیں گے۔یا اپنے عروج کو جماعت احمدیہ کی دوسری صدی کے اندر اندر کوئی تاریخ ایسی آجائے گی کہ یہ 575