تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 555
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ ماریشس نئی نسل کی فعال شرکت کے بغیر ہم اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ ماریشس منعقد 30, 2 دسمبر 1978ء (حضرت خلیفة المسیح الثالث رحمه الله تعالیٰ کے پیغام کا اردوترجمہ درج ذیل ہے۔) بسم الله الرحمان الرحيم پیارے بھائیو! السلام عليكم ورحمة الله وبركاته مجھے یہ معلوم کر کے بہت مسرت ہوئی ہے کہ آپ دسمبر کے پہلے ہفتہ میں اپنی سالانہ کا نفرنس کا انعقاد کر رہے ہیں۔اس اہم موقع پر جماعت کو اس امر کا جائزہ لینا چاہئے کہ وہ اپنے مقاصد کے حصول میں کہاں تک کامیاب ہوئی ہے اور کس قدر کام ابھی باقی ہے؟ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ساری انسانیت کو اسلام کے جھنڈے تلے جمع کرنے کے لئے مبعوث کیا ہے۔یہ ایک عظیم کام ہے۔ظاہر ہے کہ اس قدر عظیم الشان عالمی انقلاب کو ایک دو دن میں بر پانہیں کیا جاسکتا۔اس مہتم بالشان مقصد کے لئے ہماری موجودہ اور آئندہ نسلوں کی سنجیدہ اور مسلسل قربانیاں درکار ہیں۔اس بارہ میں دوامر نہایت اہم ہیں۔پہلا امر یہ ہے کہ ہمیں اپنی نئی نسل کو ان ذمہ داریوں سے آگاہ کرنا چاہیے، جو اللہ تعالیٰ نے ان کے کندھوں پر عائد کی ہیں۔نئی نسل کی فعال شرکت کے بغیر ہم اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ہمیں قوم کے مستقبل کے معماروں کی بہترین رنگ میں عقلمندی کے ساتھ تربیت اور تعلیم کرنی ہوگی۔موجودہ دنیا کے زہر آلو داثرات اور خطرات سے ہم آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔بعض لوگ اپنے بچوں کی دنیوی تعلیم کے لئے سخت کوشاں ہیں۔لیکن ان کی اخلاقی اور روحانی تعلیم و تربیت کے لئے بہت تھوڑی توجہ دیتے ہیں۔ایسا کرنا، خود کشی کے مترادف ہے۔بچوں کی دینی ، اخلاقی اور روحانی تعلیم کا انتظام کرنا، والدین اور جماعت کا مشترکہ فرض ہے۔ہر احمدی بچہ اس قابل ہونا چاہئے کہ وہ قرآن کو پڑھ سکے اور سمجھ سکے۔ہر احمدی مرد اور عورت کو اس قابل ہونا چاہئے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات سے فائدہ حاصل کر سکتا ہو۔اس کے 555