تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 546 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 546

اقتباس از خطاب فرموده 29اکتوبر 1978ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم لی ہے۔ایک کار بن 14 کا ٹیسٹ ہے، جو کپڑے کی عمر بتا سکتا ہے۔اگر وہ ٹیسٹ لیں تو وہ بتادے گا کہ یہ دون ہزار سال پہلے کا ہے یا صرف 500 سال پہلے کا ہے۔ویسے 500 کا نہیں ہے۔اس سے زیادہ عرصہ سے تو ان کے پاس ہے۔تاریخ سے پتہ لگتا ہے کہ غالباً ایک ہزار یا بارہ صد سال سے ان کے پاس ہے۔اور اس سے پہلے بھی یہ محفوظ چلا آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مئی میں وہ ٹیسٹ بھی ہوگا اور دوسرے اور بہت سے ٹیسٹ ہوں گے۔پھر جب ہماری طرف سے یہ اعلان ہوا کہ 2,3,4 جون کو جماعت احمدیہ کی طرف سے کانفرنس ہوگی تو چرچ نے اعلان کیا کہ ٹیورن شرائٹ کے متعلق کفن مسیح کے متعلق ، جو سائنسی تحقیق ہوئی تھی ، وہ غیر معین عرصہ کے لئے ملتوی کر دی گئی ہے۔اسی بات کو میں اختتام تک پہنچا دوں، اس کے بعد میں کانفرنس کے اثرات بھی بتاؤں گا۔میرے واپس آنے سے چند دن پہلے ایک احمدی نے امریکہ کے کسی اخبار کا تراشہ مجھے بھیجا۔اس میں یہ لکھا تھا کہ چرچ نے یہ اعلان کیا ہے کہ اب اکتوبر میں کسی وقت وہ سائنسی تحقیق ہو گی۔انہوں نے بہت ترقی یافتہ آلات بنائے ہیں، جو تصویریں لیں گے۔امریکہ کا ہوائی جہازوں کا محکمہ وہ آلات استعمال کرتا ہے۔اور وہ بڑے Sophisticated (سوفسٹی کیفڈ ) ہیں۔اور بڑے عجیب اور ان کے خیال میں بڑے صحیح نتائج نکالتے ہیں۔اور گھنٹوں میں نتائج نکل آتے ہیں۔کیونکہ جو جنگ کے ساتھ تعلق رکھنے والی بات ہے، اگر کوئی شخص کہے کہ میں جو چیز امریکہ کی فوج کے ہاتھ میں رکھ رہا ہوں، یہ میں سال کے بعد نتیجہ بتائے گی تو قوم اس کے منہ پر تھپڑ مارے گی کہ میں سال میں تو ہم پتہ نہیں دو جنگیں لڑ چکے ہوں گے۔تمیں سال پہلے کا نتیجہ ہم کیا کریں گے؟ پس ایسے آلات ہیں، جو منٹوں میں نہیں تو گھنٹوں میں نتیجہ نکال دیتے ہیں۔اور اس کا پتہ لگ جاتا ہے۔انہوں نے بڑی Advanced (ترقی یافتہ ) لیبارٹریز بنالی ہیں۔بہر حال انہوں نے اعلان کیا کہ یہ سائنسی تحقیق اکتوبر میں ہوگی۔لیکن اس تحقیق میں کار بن 14 کا ٹیسٹ نہیں ہوگا۔جس سے کہ عمر کا پتہ لگتا ہے۔اور اس وجہ سے نہیں ہوگا کہ ابھی تو یہ ٹیکنیک پوری طرح مکمل بھی نہیں ہوئی۔جب مکمل ہو جائے گی تو پھر دیکھیں گے۔اس کے علاوہ جو تصاویر لینی ہیں اور دوسرے ٹیسٹ ہیں ، وہ اکتوبر میں ہوں گے۔لیکن ان کا نتیجہ آج سے تمیں سال کے بعد بتایا جائے گا۔جو آلات تم استعمال کر رہے ہو، ان سے تو نتیجہ گھنٹوں میں پتہ لگ جاتا ہے۔یہ میں سال تک اس کو راز میں رکھنے کا اعلان ہمیں بتاتا ہے کہ اس میں کیا ہے؟ جب وہاں پرو پیگنڈا ہوا تو یورپ کے عیسائیوں اور دنیا میں دوسرے عیسائیوں میں ایک بے چینی پیدا ہوئی کہ یہ کیا ہورہا ہے کہ یا تو ہم ان کے ملکوں پر یلغار کر کے ان کے ایمانوں پر بھی ڈاکہ مارا 546