تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 496 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 496

ارشادات فرموده دوران دورہ یورپ 1978ء تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم میرے اس دورے کا مقصد ہی یہ ہے کہ میں آپ کو بڑے پیار سے اسلامی تعلیمات روشناس کراؤں۔ہمیں اس بات پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے اور تسلیم کر لینا چاہئے کہ دنیا اس وقت سنگین مسائل سے دوچار ہے۔اور ان مسائل کے حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔تاہم اگر ہم جد و جہد جاری رکھیں اور تبادلہ خیال کے ذریعہ ایک دوسرے کے نقطہ نظر کو سمجھنے کی کوشش کرتے رہیں تو ایک نہ ایک دن ہم پیش آمدہ مسائل کو اسلام کی روشنی میں حل کرنے کے قابل ہو جائیں گئے۔فرمایا:۔ہمیں یہ وعدہ دیا گیا ہے اور ہم اس پر بڑے پختہ یقین کے ساتھ قائم ہیں کہ اگلے 115 سال کے اندر اندر دنیا کی اکثریت مسلمان ہو جائے گی۔اور قبل اس کے کہ دنیا خطرناک تباہی سے دوچار ہو، لوگ اپنے پیدا کرنے والے خدا کی طرف رجوع کریں گے۔اور جب وہ اپنے خالق و مالک خدا میں دلچسپی لینے لگیں گے تو ان کا اگلا قدم قبولیت اسلام ہوگا۔اور یہ حقیقت ان پر واضح ہو جائے گی کہ اس کائنات کی بنیاد توحید حقیقی پر قائم ہے“۔14 اگست ،فرینکفورٹ مطبوعه روزنامه الفضل 126اکتوبر 1978 ء ) حضور نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعض پیشگوئیوں کی بناء پر یہ اعلان اس پر یس کا نفرنس میں بھی دہرایا کہ ”اگلے سوسال میں یورپین اقوام کی بڑی بھاری اکثریت مسلمان ہو جائے گی۔اور سو سال بعد کے مؤرخین میری آج کی باتوں میں بہت دلچسپی لیں گے اور کتابوں اور اخباروں میں شائع ہونے والے بیانات اور پیشگوئیوں کی تلاش کریں گئے۔اس پر ایک بڑے ثقہ صحافی نے حضور سے سوال کیا، جماعت احمدیہ کی تعداد کتنی ہے؟ حضور نے فرمایا:۔ہماری جماعت کی تعداد ہے تو ایک کروڑ۔مگر یہ ایک کروڑ اس طرح بنی کہ حضرت بانی جماعت نے جب مسیحیت اور مہدویت کا دعوی کیا تو آپ اکیلے تھے اور بے کسی کا یہ عالم تھا کہ اپنوں نے بھی آپ کو درخور اعتنا نہ سمجھا۔گھر والے آپ کو کھانا دینا بھول جاتے تھے۔ساری دنیا آپ کی مخالفت پر متحد ہوگئی۔لیکن مخالفتوں کے ایک طوفان کے بعد دوسرے طوفان سے گزرتے ہوئے قریباً نوے سال میں وہ جو ایک 496