تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 497 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 497

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم ارشادات فرموده دوران دوره یورپ 1978ء تھا، وہ ایک کروڑ بن گیا۔اگر اگلے سو سال میں ایک کروڑ میں سے ہر ایک آدمی ایک کروڑ بن جائے تو تم ضرب دے کر دیکھو، کیا تعداد بنتی ہے؟“ پہلے تو وہ صحافی سمجھے کہ حضور نے ویسے ہی بات کر دی ہے، اس لئے انہوں نے یہ بات سنی ان سنی کر دی۔لیکن جب حضور نے فرمایا:۔نہیں ، میری خاطر آپ کچھ تکلیف اٹھا ئیں اور دیکھیں تو سہی کیا شکل بنتی ہے؟“ چنانچہ انہوں نے جب ضرب دی، سر اٹھا کر کہنے لگے، اتنی تعداد تو دنیا کے سارے انسانوں کی بھی نہیں بنتی۔حضور نے فرمایا:۔میں یہ نہیں کہہ رہا کہ اتنی تعداد میں احمدی ہو جائیں گے۔میں یہ کہ رہا ہوں کہ ہمارا یہ دعوی کہ اگلی صدی، اسلام کے غلبہ کی صدی ہے۔جس میں لوگوں کی اکثریت مسلمان ہو جائے گی۔یہ بات ناممکنات میں سے نہیں۔پس جس طرح ایک سے ایک کروڑ بننے کے متعلق لوگ سمجھتے تھے کہ یہ بات نا ممکن ہے لیکن عملاً ناممکن ثابت نہیں ہوئی، اسی طرح یہ بات بھی ناممکن نہیں کہ اگلے سو سال میں ایک کروڑ میں سے ہر ایک کروڑ بن جائے“۔مطبوعه روزنامه الفضل 02 نومبر 1978ء) 497