تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 484 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 484

خلاصہ خطبہ جمعہ فرمودہ 14 جولائی 1978ء تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم قربانیاں دینی پڑیں گی۔صد سالہ جو بلی فنڈ بھی انہی قربانیوں کا ایک اہم حصہ ہے۔اس منصوبہ کے تحت قرآن کریم کی وسیع پیمانے پر دوسری زبانوں اور ملکوں میں اشاعت کے علاوہ دنیا کے کئی ممالک میں تبلیغی مراکز اور مطبع خانے قائم کرنے ہیں۔گو اسلام کے عالمگیر غلبہ کی ذمہ داری فی الحقیقت ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔اس کا سارا بوجھ تو ہم نہیں اٹھا سکتے۔لیکن اللہ تعالیٰ نے ہمیں جتنی طاقت دی ہے، اتنی قربانی دینے سے تو دریغ نہیں کرنا چاہئے۔حضرت صاحب نے انگلستان کے احباب جماعت کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:۔انگلستان کی جماعت نے صد سالہ جو بلی فنڈ میں بڑے اخلاص کے ساتھ ، بڑے پیار کے ساتھ اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے اچھی خاصی رقم کے وعدے کئے تھے۔لیکن حصہ رسدی ہر سال جو رقم آنی چاہئے، اتنی نہیں آرہی۔دوستوں کو چاہئے کہ وہ میرے پاکستان جانے سے پہلے پہلے اپنے بقایا جات ادا کر کے کمی کو پورا کر دیں۔اور اس بات کو ہمیشہ یادرکھیں کہ دین اسلام کی سربلندی کے لئے مال خرچ کرنے سے اللہ تعالیٰ اس دنیا میں بھی غیر معمولی برکتوں سے نوازتا ہے۔حضور نے 1974ء کے کئی ایمان افروز واقعات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح اللہ تعالٰی کے لئے قربانیاں دینے والے اور دین متین اسلام کے لئے غیرت دکھانے والے لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے عزت بھی بخشی اور دولت بھی عطا کی۔آخر میں حضور نے فرمایا:۔مجھے امید ہے کہ انگلستان کی جماعت اسی جذبہ اور اخلاص کے ساتھ اپنی ذمہ داری کو ادا کرے گی، جس کے ساتھ اس نے اس تحریک میں حصہ لیا تھا۔وبالله التوفیق۔( مطبوعه روزنامه الفضل کیر اگست 1978ء) 484