تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 481
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خلاصہ خطبہ جمعہ فرمودہ 16 جون 1978ء بن جائیں گے، وہ جس چیز کو ہاتھ لگائیں گے، خدا تعالیٰ اس میں برکت ڈال دے گا۔چنانچہ ہزاروں، لاکھوں احمدی اس بات کے گواہ ہیں کہ خدا تعالیٰ نے ان سے پیار کیا اور ان کے وجود کو اپنی برکتوں اور رحمتوں کا نشان بنا دیا۔حضور نے فرمایا:۔میں احباب جماعت کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ وہ خدا کے اس پیار کو اور اس کے احسان کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں اور اپنی ذمہ داریوں کو بطریق احسن ادا کرنے کی کوشش کریں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ساری کتابوں کو خود بھی پڑھیں اور اپنی اولادوں کو بھی پڑھائیں کیونکہ آپ کی کتابوں میں وہ سب علوم بیج کے طور پر باتفصیلی رنگ میں موجود ہیں، جو ہمارے ذہنوں میں نورفر است پیدا کرتے ہیں اور ہمیں اس لائق بنا دیتے ہیں کہ الجھنوں اور پریشانیوں میں مبتلا دنیا کو قائل کر سکیں کہ تمہاری نجات اور بھلائی اور خوشحالی کے سامان صرف اور صرف اسلام میں ہیں اور کہیں نہیں“۔( مطبوعه روز نامہ الفضل 06 جولائی 1978ء) 481