تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 479 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 479

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم خلاصہ خطبہ جمعہ فرمودہ 16 جون 1978ء رسول اللہ کی پیروی میں دنیا کی اصلاح کے لئے مسیح موعود کو مامور کیا گیا خطبہ جمعہ فرمودہ 16 جون 1978ء حضور انور نے خطبہ جمعہ کے آغاز میں اگلے ماہ افریقہ کے لہمی سفر پر روانہ ہونے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے دوستوں کو دعا کی تحریک کی کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس دورہ کو ان ملکوں کے لئے ہر لحاظ سے خیر و برکت کا موجب بنائے اور ہر قدم پر روح القدس سے تائید و نصرت فرمائے۔(آمین ) آپ نے فرمایا:۔امت محمدیہ میں اولیاء اور مجددین کا جو سلسلہ جاری رہا ہے، اس میں یہ قدر مشترک ہے کہ بے شک انہوں نے اپنے اپنے حلقہ میں زبردست جہاد کیا لیکن ان کی کوششوں کا دائرہ خاص شہر یا ملک تک محدود ہوتا رہا ہے۔بنی نوع انسان کی ہمہ گیر اصلاح کا کام ان کے ذمہ نہیں تھا۔وہ تو صرف نوع انسانی کے کسی نہ کسی ایک حصے کی اصلاح پر مامور ہوتے تھے۔یہ شرف صرف اور صرف حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہی کو حاصل ہوا ہے کہ رحمة للعالمین حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل پیروی میں آپ کا مشن عالمگیر اور آپ کی تبلیغی کوششوں کا دائرہ ساری دنیا پر پھیلا ہوا ہے۔چنانچہ آپ نے بھی جب بھی انسان کو مخاطب کیا ہے، کسی خاص طبقہ کے لوگوں کی بجائے تمام بنی نوع انسان کو مخاطب کیا ہے“۔حضور نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابوں کے چند اقتباسات پڑھ کر سنائے ، جن میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دنیا کے تمام لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے خدا دانی اور خدا رسی پر زور دیا۔ہے۔اور دنیا پرستی کو چھوڑ کر نیکی اور تقویٰ اور بنی نوع انسان کی سچی ہمدردی اختیار کرنے کی نصیحت فرمائی - ہے۔آپ نے فرمایا:۔انسان کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ اس تعلیم پر عمل کرنے کی کوشش کرے اور بشری کمزوریوں کے دور ہونے کے لئے ہر وقت اللہ تعالیٰ کے حضور دست بدعا ر ہے اور اللہ تعالیٰ کی رحمت سے کبھی مایوس نہ ہو۔کیونکہ خدا تعالیٰ چاہے تو انسان کے سارے گناہ بخش سکتا ہے۔پس انسان کو چاہیے کہ وہ خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرے دعا کے ذریعہ ہے۔اور اس کو راضی رکھنے کی کوشش کرے اس کا ہوکر۔اور اس میں 479