تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 456
پیغام بر موقع سالانہ کا نفرنس جماعت سیرالیون تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم مجھے امید ہے کہ آپ ہمیشہ خلافت احمدیہ سے مضبوطی سے وابستہ رہتے ہوئے اپنے مولیٰ کریم کے نیچے اور وفادار خدام بنے رہیں گے۔آپ کو یہ امر ہمیشہ مد نظر رکھنا چاہیے کہ نئی نسلوں اور نئے احمدیوں پر نہ صرف خلافت احمدیہ کی اہمیت واضح ہوتی رہے بلکہ ان کے قلوب واذہان میں اس کی تقدیس کا حقیقی احساس بھی منتقل ہوتا رہے۔آج کا انسان اپنی عظیم الشان سائنسی اور تکنیکی فتوحات کے باوجود سکون قلب کی دولت سے محروم ہے۔حقیقت یہ ہے کہ انسان اپنے خالق سے منہ موڑ کر ظلمات میں بھٹک کر اپنی تباہی کے گڑھے کی طرف لڑھک رہا ہے۔اسلام اس کی آخری امید ہے اور اس سے اس کی نجات وابستہ ہے۔ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے انسان بھائیوں کو تباہ ہونے سے بچائیں اور انہیں راستہ دکھانا ہمارا فرض ہے۔یہ بہت بھاری کام ہے، لیکن ہم اسے سرانجام دے سکتے ہیں۔بشرطیکہ خدا پر ہمارا کامل ایمان ویقین ہو اور عاجزانہ دعاؤں کے ذریعہ اس کی مدد جذب کرتے رہیں۔تا وہ ہمیں اس کام کے شایان شان ہمت، قربانی اور جہد مسلسل کی توفیق عطا فرمائے۔لیکن ضروری ہے کہ ہم خود پہلے بچے مسلمان بنیں۔میری دعا ہے کہ مولا کریم آپ کو سچا مسلمان بنائے اور آپ کو اپنی رضا کی راہوں پر چلائے اور آپ کی نصرت و حفاظت فرمائے۔آمین۔والسلام خليفة المسيح الثالث ( مطبوعه روزنامه الفضل 16 مئی 1978ء) 456