تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 435 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 435

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خطاب فرموده یکم اپریل 1977ء نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں غلو سے کام لیا ہے۔اتنی زیادہ تعریف کی ہے، جتنے وہ مستحق نہیں تھے۔نعوذ باللہ تو یہ دوسرا اعتراض ہے۔بہر حال جو خدا تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو مقام دیا ہے، وہ توکسی اور کو نہیں دیا۔ہم جانتے ہیں اور علی وجہ البصیرت جانتے ہیں۔پس غلو تو ہو نہیں سکتا۔باقی جیسا کہ میں نے کہا ہے، اپنی فکر کرنی چاہیے۔ہم نے اپنی جھولیاں تو خود ہی بھرنی ہیں۔میں نے افریقہ کو کہا تھا، تعلیمی میدان کے لئے۔اور حالانکہ وہ بہت پیچھے ہیں، وہ سمجھ گئے تھے۔آپ بھی سمجھ جائیں گے۔میں نے کہا تھا کہ تمہارے لئے تقدیر کے درخت پر پھل تو بڑے لگے ہوئے ہیں پر تمہاری جھولیوں میں نہیں گریں گے۔یہ پھل تو تمہیں خود توڑنے پڑیں گے۔آپ کو بھی میں یہی کہتا ہوں کہ آپ کی جھولیوں میں تو اب نہیں گرے گا، آپ کو ثواب حاصل کرنے کے لئے خود کوشش کرنی پڑے گی۔رپورٹ مجلس مشاورت منعقدہ یکم تا 103 اپریل 1977ء) 435