تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 429
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خطاب فرموده یکم اپریل 1977ء کہنے کے لئے ان کے گھر پہ جا کر ان سے ملاقات بھی کرتے تھے۔ہمارے مبلغ ان سے ملنے گئے تو اتفاقا اس وقت ان کے پاس کوئی اور آدمی نہیں تھا۔وہ دونوں تھے۔یعنی ایک احمدی مبلغ اور ایک عیسائی مبلغ ، جو واپس جا رہا تھا۔تو بے تکلف ماحول میں وہ کہنے لگا کہ کچی بات اگر مجھ سے پوچھتے ہو تو میں نے اپنی پچاس سالہ کوشش کے نتیجے میں صرف ایک عیسائی بنایا ہے۔ویسے لیبل لگوالئے ہیں ہزاروں نے کسی نے ہم سے دودھ لینے کے لئے کسی نے آٹا لینے کے لئے کسی نے تعلیمی وظیفہ لینے کے لئے عیسائیت اختیار کی ہے۔اور مجھے پتہ ہے کہ وہ عیسائی نہیں ہیں۔تو ہمارے مبلغ نے کہا کہ ہمارے پاس تو ہر سال ہزاروں بت پرست اور عیسائیوں میں سے جو آتے ہیں، وہ پکے مسلمان ہوتے ہیں۔اور بڑی قربانی کرنے والے ہوتے ہیں۔بعض دفعہ شرم آتی ہے کہ ہمارے ملک میں بھی لوگ ایسے نہیں ہیں، بعض پرانے خاندانوں میں سے بھی۔مثلاً پیسے دینے ہیں، خدا کا مال ہے، اس میں سے خدا کے راہ میں دینا ہے۔وہاں سے خبریں آتی رہتی ہیں۔ابھی چند دن ہوئے کہ ایک خط میں تھا کہ اتنے احمدی ہوئے اور ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہم چندہ دیں گے۔انہوں نے کہا بھی کہ ذرا آرام سے سہولت سے پھر سوچ کر تم اپنے چندے لکھوانا۔لیکن انہوں نے کہا کہ نہیں، جب ہم نے اسلام کو قبول کر لیا ہے تو ہمارے چندے ابھی لکھو۔ہم مالی قربانی میں کیوں پیچھے رہیں؟ یہ ایک رو بھی وہاں پیدا ہورہی ہے۔اور وہ آگے بڑھ رہے ہیں۔بہت سے ایسے علاقے ہیں، جہاں ہم ابھی تک مبلغ بھیج ہی نہیں سکے۔پچھلے سال بھی میں نے توجہ دلائی تھی۔ہر مشاورت پر میں کہتا ہوں، سب سے زیادہ تو ہمیں اشاعت کتب کی بڑی سخت ضرورت ہے۔اور اس کے لئے پریس کی بڑی سخت ضرورت ہے۔میں تو جو اپنی ضرورت ہو اور جو میں سمجھتا ہوں کہ جماعت اگر کوشش کرے تو پوری کر سکتی ہے، اس کے مطابق ہدایت دے دیتا ہوں۔امریکہ کو میں نے کہا تھا کہ اگلے دس سال میں دس لاکھ قرآن کریم با ترجمہ پھیلاؤ۔مفت تقسیم نہیں کرنا بلکہ پھیلانا ہے۔کچھ مفت دینا پڑے گا، کچھ لائبریریوں کو پوری قیمت پر دینا پڑے گا۔کسی کو نصف قیمت پر دینا پڑے گا۔بہر حال A MILLION COPIES OF THE TRANSLATION OF THE HOLY QURAN کی اشاعت کا انتظام کیا جائے۔( یہ میں نے اس واسطے کہا ہے کہ ہمارے امریکن نمائندے اس وقت یہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔) چنانچہ ان کو میں نے کہا، یہ کام کرو۔صرف یہ نہیں بلکہ قرآن کریم کے ترجمہ اور تفسیری نوٹ کے علاوہ اس وقت دنیا اسلام کی تعلیم مانگ رہی ہے۔خصوصاً جو آج کی دنیا کا مسئلہ ہے، اس کے متعلق ، یعنی سود کے متعلق ، اقتصادیات کے 429