تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 430
اقتباس از خطاب فرموده یکم اپریل 1977ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم متعلق بڑے بڑے چوٹی کے دماغ لڑ پڑے ہیں۔دماغ دماغ سے لڑ پڑا ہے۔اشتراکیت نے اپنے اصول بنالئے ،سرمایہ دارانہ نظام نے اپنے اصول بنالئے۔لوگ کہتے ہیں، ہمیں تو کچھ مجھ نہیں آ رہا۔کوئی صحیح بات اور ہمارے مسائل کو حل کرنے والی تعلیم ہمارے سامنے رکھو؟ ہمیں بتاؤ کہ اسلام کیا کہتا ہے؟ اور اس کے لئے کتابیں چاہیں۔یہ ساری تمہید میں ابھی آپ کو بتاؤں گا کہ کیوں شروع کردی ہے؟ کتابوں کی بڑی سخت ضرورت ہے۔کل پولینڈ سے خط آ گیا۔پولینڈ ، جو کہ کمیونسٹ ملک ہے، وہاں بھی ہماری جماعت بن گئی ہے۔وارسا کے نو جوان امام جلسہ سالانہ پر یہاں آئے ہوئے تھے۔آپ میں سے بہت سے لوگوں نے ان سے ملاقات کی ہوگی۔ان کا خط آیا ہے کہ وہاں حکومت قرآن کریم کاpolish (پویش) زبان میں ترجمہ کروانا چاہتی ہے۔انہوں نے ایک کمیٹی بنادی ہے۔اور اس کمیٹی نے ان کو کہا ہے کہ تم ہماری مدد کرو۔چنانچہ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں فوراً Material دو۔دیر ہو گئی تو پھر وہ مجھے نظر انداز کر جائیں گے۔اور پوشش زبان بولنے والے عوام کے سامنے غلط باتیں آجائیں گی۔پس یہ ضرورت ہے۔یوگوسلاویز کہتے ہیں کہ ہمیں کتابیں دو۔خالی یہ کہ دینا کہ ی فلاں اچھا مسلمان ہے یا فلاں برا مسلمان ہے، اس سے تو دنیا کو کوئی فائدہ نہیں۔دنیا تو یہ چاہتی ہے کہ اسلام کی جو حسین اور اچھی تعلیم ہے، وہ ہمارے ہاتھ میں دو۔دنیا اپنی بداخلاقی سے بہت تنگ آئی ہوئی ہے۔انہوں نے خود ایسے حالات پیدا کئے ہیں۔کئی ملین حرام کے بچے صرف امریکہ میں پیدا ہو جاتے ہیں۔اور یہ کہتے ہیں کہ امریکہ جیسا مہذب بننا چاہیے۔ایسے لوگ بھی ہیں، ہمارے ملک میں۔پتہ ہی نہیں کہ کیا کہہ رہے ہیں؟ منہ سے کیا نکال رہے ہیں؟ یہ ساری چیزیں سوچنے کے لئے اب ایک چھوٹی سی بنیاد بن گئی ہے" حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ خوش ہوا اور خوشی سے اچھلو کہ غلبہ اسلام کی بشارت مل گئی۔تو اب ہم نے اچھل کر آگے جانا ہے۔آستہ آہستہ قدم نہیں اٹھانا، رینگنا نہیں بلکہ اچھل کر تیزی سے آگے بڑھنے کا وقت آگیا ہے۔اب ایسا انتظام ہونا چاہیے کہ جماعت کے سامنے مختلف جگہوں کے حالات رکھے جائیں۔میرے پچھلے دورے کی تھوڑی سی سلائیڈ ز تھیں، وہ پانچ ، سات جگہ ہی دکھائی ہیں۔جہاں بھی دکھائی ہیں، وہاں دو، دوسو ایسے دوستوں نے دیکھی ہیں، جو احمدی نہیں تھے۔اپنے احمدیوں نے تو بعض جگہ شور مچادیا وو 430