تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 428 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 428

اقتباس از خطاب فرمودہ یکم اپریل 1977ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد پنجم کرتے ہیں۔اب ایک جگہ بالکل Bush میں سکول کھلا ہے۔Bush افریقہ کا محاورہ ہے، یعنی ایسا جنگل جہاں مہذب آدمی کا پہنچنا مشکل ہے۔چنانچہ وہاں نصرت جہاں سکیم کے ماتحت سکول کھلا ہے۔اور وہاں کا علاقہ حیران بھی ہے اور خوش بھی ہے۔اور اس کے افتتاح پر وہاں کے بڑے بڑے افسر ا کٹھے ہوئے تھے اور جماعت احمدیہ کی بڑی تعریف کر رہے تھے اور لوگ بڑے خوش تھے۔ان کو علم سکھانا اور ان کو علاوہ دوسری تعلیم کے اسلام کی تعلیم دینا، ہمارا کام ہے۔جب میں 70ء میں وہاں گیا تو ایک افریقن دوست مجھے کہنے لگے کہ اب عیسائی ہمارے مبلغوں اور ہماری کتابوں سے تنگ آکر Bush کی طرف بھاگ رہے ہیں۔اس کے منہ سے یہ نکلا تو میں نے اسی وقت اس کو کہا کہ۔Follow them to the bush تم ان کے پیچھے پیچھے بش کی طرف جاؤ۔اب ہم نے ان کو چھوڑنا تو نہیں۔اس لئے میں نے کہا کہ آپ شہروں سے بش کی طرف چلے جائیں۔چنانچہ اب بش میں بھی کام شروع ہو گیا ہے۔اور ان کو زیادہ ضرورت ہے۔کیونکہ وہ ہر لحاظ سے بہت پیچھے ہیں۔ابھی تک افریقہ میں ایسے علاقے ہیں، جہاں لوگ کپڑے بھی نہیں پہنتے ، پتے وغیرہ باندھ لیتے ہیں یا صرف دھوتیاں پہن لیتے ہیں، مرد بھی اور عورتیں بھی۔اور تعلیم بالکل ہے ہی نہیں۔ایک فیصد بھی نہیں۔پس ہم نے ان کی خدمت بھی کرنی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ اسلام وحشی کو انسان بناتا ہے، انسان کو با اخلاق انسان بناتا ہے، بااخلاق انسان کو باخدا انسان بناتا ہے۔عرب میں یہی ہوا۔اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تربیت کے نیچے بڑی شان سے ہوا۔یہاں اتنی دور وہی روشنی نمودار ہوئی ہے، جو عرب سے نکلی تھی۔یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں کا نتیجہ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کا فیض ہے، جو لوگ بالکل وحشی جانوروں کی طرح ہیں ، اب ان کے اندر اسلام پھیل رہا ہے۔اور عیسائی عملا وہاں سے مایوس ہو چکے ہیں۔ایک وقت میں وہ کہتے تھے کہ افریقہ کے متعلق تو بحث کی ضرورت ہی نہیں۔یہ تو ہماری جھولی میں پڑ چکا ہے۔اور اب کہتے ہیں کہ اگر ہم ایک آدمی عیسائی کرتے ہیں تو احمدی دس مسلمان بنا لیتے ہیں۔لیکن اب بھی وہ اپنے حق میں کچھ مبالغہ آمیزی سے بات کر رہے ہیں۔شاید میں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ مشرقی افریقہ کے ایک یورپین پادری پچاس سال سے زیادہ عرصہ وہاں تبلیغ کرنے کے بعد بوڑھے ہو کر واپس جارہے تھے۔لوگ ان کی دعوتیں بھی کر رہے تھے اور ان کو الوداع 428